مرکزی فلپائن کے ساحل پر آج 6.9 شدت کا زلزلہ آیا، ابتدائی طور پر اس کی شدت 7.0 بتائی گئی تھی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز بوہول صوبے کے کلابی شہر کے قریب تھا۔ پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے سونامی کے خطرے کی اطلاع نہیں دی۔
بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر” پر واقع فلپائن میں مختلف شدت کے زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں۔

