27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Delhi-NCR Sports

وزیراعظم نے عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کارکردگی کیلئے ہندوستانی دستے کو مبارکباد دی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دلی میں منعقدہ عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کارکردگی کیلئے آج   ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ دستے کی ستائش کی ۔  ہندوستان نے ان مقابلوں میں اپنے اب تک کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی تمغوں سمیت کل  22 تمغے حاصل کیے ، جو ملک کے پیرا اسپورٹس کے سفر میں ایک نیا سنگ میل ہے ۔ جناب مودی نےہندوستان میں پہلی بار اس باوقار عالمی تقریب کی میزبانی کئے جانے پر بھی فخر کا اظہار کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

‘‘ہمارے پیرا ایتھلیٹس کی تاریخی کارکردگی!

اس سال کی عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ بہت خاص رہی۔  ہندوستانی دستے نے اپنی اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 طلائی تمغوں سمیت 22 تمغے جیتے ۔  ہمارے کھلاڑیوں کو مبارکباد ۔  ان کی کامیابی کئی لوگوں کو تحریک دے گی ۔  مجھے اپنے دستے کے ہر رکن پر فخر ہے اورمیں ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔

دلی میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا بھی ہندوستان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔  اس ٹورنامنٹ میں شامل تقریباً 100 ممالک کے ایتھلیٹس اور سپورٹ اسٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔’’

 

 

Related posts

منافرت پھیلانے والوں پر ایکشن ہونا چاہیے

Awam Express News

عالمی منشیات کے بحران کے خلاف مربوط کارروائی کی ضرورت:امت شاہ

Awam Express News

آئی این ایس وکرانت آتم نربھر بھارت کی عظیم علامت ہے ۔ وزیر اعظم

Awam Express News