Kuwait

کویت میں حاملہ فلپائنی تارک وطن کوزیادتی کے بعد جلانے کے الزام میں مشتبہ لڑکاگرفتار

کویت میں سکیورٹی فورسز نے فلپائنی تارکِ وطن کی عصمت ریزی اورقتل کے الزام میں ایک مشتبہ لڑکاکو گرفتارکرلیا ہے۔کویت کی وزارتِ داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراعلان کیا ہے کہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں سکیورٹی فورسزاس معاملے کو حل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور مشتبہ ملزم (لڑکے) کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بیان کے مطابق اس اندوہناک واقعہ کے حالات کا تعیّن کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔مشتبہ لڑکے کی گرفتاری ہفتہ کے روز السلیمی روڈ پر ایک جلی ہوئی لاش ملنے کے ایک روز بعد عمل میں آئی ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ قاتل نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقتولہ کی کھوپڑی کو توڑ دیا تھا۔اس نے مبیّنہ طورپرپہلے فلپائنی خاتون کی عصمت ریزی کی ، پھراس کو قتل کے بعد جلا دیا تھا۔مقتولہ کی شناخت فنگرپرنٹس کی مدد سے ممکن ہوئی ہے۔العربیہ نے کویتی اخبارالرائے کے حوالے سے خبردی ہے کہ پوسٹ مارٹم سے پتاچلاہے کہ خاتون حاملہ تھی۔

Related posts

وزیر تعمیرات عامہ: قوم سے وفاداری کا اعلیٰ ترین اظہار

Awam Express News

بک مارک کویت نے سوڈان میں بے گھر افراد کے دو کیمپوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔

Awam Express News

حسینیہ مبلغین: بری عادتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت

Awam Express News