27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Press Release

کانگریس لیڈر انیس درانی کی رحلت پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تعزیتی نشست کا انعقاد

نئی دہلی: دہلی کے مشہور عوامی شخصیت، صحافی، سینئر کانگریسی لیڈر اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین انیس درانی کی رحلت پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے آفس، حج منزل، آصف علی روڈ، نئی دہلی میں بعد نماز ظہر ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسرجاوید عالم خان نے کی۔اس موقع پر ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی نے بتایا کہ درانی صاحب باغ و بہار طبیعت کے انتہائی خوددار شخصیت تھے۔ جب وہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین تھے تبھی سے دہلی حج کمیٹی کو باقاعدہ سرکاری گرانٹ ملنا شروع ہوئی اور اس گرانٹ کو دلانے میں درانی صاحب کی کافی کوشش شامل تھی اور ان کی قیادت میں حج کمیٹی میں کافی جدید اصلاحات ہوئیں۔نشست میں شامل تمام افسران و اسٹاف نے انیس درانی صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا اور مولانا ادریس حسینی نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی کہ اللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

Related posts

AIMEP تلنگانہ میں تمام 119 سیٹوں پر مقابلہ کیلئے تیار  ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا پارٹی کارکنان سے ہر فرد تک پہنچنے کی ہدایت

Awam Express News

ای ڈی آفیسر بتا کر مشکوک مرڈررس کا بنگلے میں داخلہ

Awam Express News

ہیرا گروپ جائیدادوں کی غیر قانونی نیلامی ای ڈی کی سپریم کورٹ کی ہدایت کی کھلی خلاف ورزی

Awam Express News