China

سنکیانگ خصوصی پھلوں (آکسو) کے گیارہویں تجارتی میلے کا افتتاح

17 اکتوبر کو سنکیانگ خصوصی پھلوں(آکسو) کے گیارہویں  تجارتی میلے کی افتتاحی تقریب چین کے سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے کے شہر آکسو میں منعقد ہوئی۔ اس  میلے میں نمائش ،فروخت، برانڈز  کی تشہیر اور تجارتی مذاکرات سمیت زرعی، ثقافتی و سیاحتی انضمام کے لیے متعدد مواقع فراہم کیے گئے ہیں تاکہ سنکیانگ کی خصوصی زرعی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرایا جا  سکے۔

اس موقع پر  سنکیانگ کی عمدہ مصنوعات کے لیے لائیو براڈکاسٹ مرکز کے قیام کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

سنکیانگ خصوصی پھلوں (آکسو) کا تجارتی میلہ اس سے قبل دس مرتبہ کامیابی سے منعقد ہو چکا ہے اور رواں سال اس سلسلے کا یہ گیارہواں  میلہ 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

Related posts

سکریٹری خارجہ وکرم مصری کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات

Awam Express News

رمضان المبارک کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں!

admin

چین ۔ امریکہ اسٹاک ہوم معاشی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

Awam Express News