China

سی ایم جی اور آئی او سی کے درمیان 2026-2032 اولمپک گیمز سے متعلق طویل مدتی میڈیا رائٹس کے معاہدے پر دستخط

9 نومبر کو، چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے چین کے شہر گوانگ چو میں 2026 سے 2032 تک کے اولمپک کھیلوں سے متعلق  طویل مدتی میڈیا رائٹس  کے  معاہدے پر دستخط کیے۔  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی  کے محکمہ تشہیر کے نائب  سربراہ  اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ   اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی صدرکرسٹی کوونٹری نے دونوں اطراف کی نمائندگی کرتے ہوئے  دستخط کیے اور  2026 کے میلانو-کورٹینا  سرمائی اولمپک کھیلوں کے کوریج لوگو کو  بھی مشترکہ طور پر جاری کیا ۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے تا حیات   اعزازی صدر تھامس باخ نے  بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ساتھ تعاون کو  جامع طور پر فروغ دے گا، اہم  کھیلوں کی کوریج ، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے انتظام جیسے طریقوں کے ذریعے، اولمپک  کے جذبے کو چینی روایتی ثقافت کے ساتھ جوڑے گا اور  ایک صحت مند چین کی تعمیر   اور اولمپک تحریک کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں اپنا حصہ ادا کرتا رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاہدے پر دستخط اس بات کی علامت  ہے کہ آئندہ دو سرمائی اولمپک کھیلوں اور دو گرمائی اولمپک کھیلوں کے دوران، سی ایم جی باضابطہ طور پر چائنیز مین لینڈ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں نئے دور کا واحد  اولمپک نشریاتی ادارہ  ہو گا ۔

Related posts

چائنا میڈیا گروپ کی تیار کردہ دستاویزی فلم "دیوار چین سے ماچو پیچو تک ” اور قیوچوا زبان میں سوشل میڈیا پیج کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

Awam Express News

ہندوستان اور چین کو متحد ہوکر کام کرنا چاہئے۔ چینی صدر

Awam Express News

چین میں کویت کے سفیر: جدت اور ٹیکنالوجی کویت کے 2035 ویژن کا مرکز ہے

Awam Express News