China

ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت (وزرائے اعظم ) کی کونسل کے چوبیسویں اجلاس میں لی چھیانگ کی شرکت

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت (وزرائے اعظم) کی کونسل کے  چوبیسویں   اجلاس میں شرکت کی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک  ، مبصر ممالک اور مکالمے کے شراکت دار ممالک کے رہنماوں اور نمائندوں ، میزبان ملک کے مہمانوں اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان  نے اجلاس میں شرکت کی۔ روس کے وزیراعظم میخائل ولادیمیر ویش مشستن  نے  اجلاس کی صدارت کی۔

لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال ستمبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کی   تھیان جن  سمٹ   میں  صدر  شی جن پھنگ نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو  پیش کیا ، جو دنیا میں آنے والی تبدیلیوں سے نمٹنے ا ور ترجیحی  مشکلات کو دور کرنے کے لیے چینی دانش اور چینی منصوبہ بندی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی گورننس کے نظام کی تعمیر  اور اصلاحات میں اہم قوت کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم  اس قابل ہے کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر چلنے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی گورننس  کے حصول میں  فعال کردار ادا  کرے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ  سب سے پہلے  ایس سی او کو  اپنی منفرد خوبیوں سے فائدہ اٹھانا چاہئیے  ۔ دوسرا  یہ کہ   ترقی و سلامتی سمیت دو اہم شبعوں پر توجہ مرکوز  کی جانی چاہئیے  اور تیسرا یہ  کہ   جدت اور تبدیلی کی مضبوط  قوت محرکہ کو فروغ دیا جانا   چاہئیے  ۔

اجلاس کے بعد ،  چینی وزیر اعظم    اور دیگر رہنماؤں نے معیشت اور تجارت، ریلوے، سماجی ترقی اور سیکیورٹی سے متعلق مشترکہ بیان اور تعاون کی  دستاویزات پر دستخط کیے، اور ایس سی او کی تعمیر سے متعلق متعلقہ قراردادوں کی منظوری دی۔

Related posts

شی جن پھنگ کا سیلابی صورت حال میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور

Awam Express News

چینی وزیر خارجہ اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کریں گے

Awam Express News

چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دیتا ہے , چینی وزارت خارجہ

Awam Express News