China

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی درخواست پر سلامتی کونسل نے یوکرین میں ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور دیگر امور پر ایک اجلاس منعقد کیا۔ چینی نمائندے نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ پابندیوں میں توسیع بند کریں، ہتھیاروں کی فراہمی بند کریں اور  مذاکرات کے ذریعے بحران کو حل کریں۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب ڈائی بنگ کا کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقے میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود کا استعمال جاری ہے جس سے مزید شہری ہلاکتیں ہوں گی اور اس سے بھی زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ کچھ ممالک میدان جنگ میں مسلسل ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی اقسام اور دائرہ کار میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں اور ان ممالک نے پراکسی جنگ شروع کررکھی ہے۔ چین نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ جنگ بندی اور امن کی بحالی کا بنیادی حل مذاکرات ہیں۔ ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امن اور مذاکرات کو فروغ دینے کے لئے اپنی کوششوں کو متحد کرے، متعلقہ فریقین کو جلد از جلد مذاکرات کی طرف لوٹنے کی ترغیب دے اور سیاسی ذرائع سے بحران کو حل کرے۔

 

Related posts

بیجنگ میں جاپانی جارحیت اور فاشزم کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کی یاد کے لیے تین ستمبر کو ثقافتی گالا کا انعقاد ہوگا

Awam Express News

"نئے دور میں چین میں خواتین کی ہمہ گیر ترقی کے لیے عملی تجربات اور کامیابیاں” کے عنوان سے وائٹ پیپر کا اجراء

Awam Express News

Special Issue on the Occasion of 76th Anniversary of the Founding of the P.R. China

Awam Express News