Uncategorized

پڑوسیوں کی حقوق کی رعایت ہماری شرعی ذمہ داری۔ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

21 نومبر(پریس ریلیز)اسلام میں پڑوسیوں کے حقوق کی ادائگی دینی و شرعی ذمہ داری ہے۔احادیث میں اسے ایمان کی علامت قرار دیاگیا ہے۔اس میں کوتاہی کو موجب عذاب بتایا گیا ہے۔بد قسمتی سے ہمارے یہاں اس  سلسلہ میں بڑی کوتاہی پایٔ جاتی ہے ہم میں سے کم وبیش ہر ایک کو اس سلسلے میں دوسرے سے شکایت ہے۔جس کی وجہ سے زندگی اجیرن ہو گیٔ ہے۔
اسلام میں پڑوسی کا دائرہ محدود نہیں، بہت وسیع ہے۔چنانچہ پڑوسی میں وہ لوگ بھی داخل ہیں جو آپ کے ساتھ کام کرتے  ہیں سفر کرتے ہیں یا جن کے ساتھ آپ کی پیشہ وارانہ قربت ہے۔آج کے دور میں آن لائن گروپ میں شامل افراد بھی ہمارے پڑوسی جیسے ہو گیے ہیں۔ہمارے قریب سے جو سڑک گذرتی ہے۔اس سڑک سے گذرنے والے لوگ بھی عارضی طور پر ہی صحیح ہمارے پڑوسی ہیں۔اس لیے ہمیں ان تمام کی ایذا رسانی سے بچنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین،امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے کیا۔وہ بوکھرا سیتا مڑھی میں مسلمانوں کے بڑے مجمع سے خطاب فر مارہے تھے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنا پڑوسی مسلم ہو یا غیر مسلم،اس  کے انسانی ،سماجی رشتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔البتہ جو مذہبی امور ہیں ان میں کسی قسم کی رواداری گنگا جمنی تہذیب اور قومی یک جہتی کے نام پر نہیں ہونا چاہیے ۔یہ شریعت کی نظر میں ناپسندیدہ عمل ہے۔مفتی صاحب نے جماعت اسلامی کی جانب سے 21تا30 نومبر حقوق ہم سایہ مہم کی تعریف کی اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ تعاونوا علی البر والتقوی کے جذبہ سے اس مہم کا حصہ بنیں اور اس سلسلے میں سماجی بیداری پیدا کریں۔
مفتی صاحب کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔

Related posts

حجاج کرام کی منیٰ میں جمرہ کبریٰ کی ادائیگی، مناسک حج کے اہم مرحلے کا آغاز

Awam Express News

ڈاکٹر عبیداللہ بیگ صوبہ کرناٹک اور تمل ناڈو میں ’یو ڈی او‘ کے صدر نامزد

Awam Express News

ایڈووکیٹ عبدالقیوم اختر کے انتقال پر ’یوایم آئی‘ کی تعزیت

Awam Express News