Iran

ایران کے منجمد شدہ اثاثے آزاد ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر محمد مخبر نے اعلان کیا ہے کہ نوے ارب ڈالر سے زائد رقم کے ایک سو دس اقتصادی منصوبوں پرعمل شروع ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ چند روز کے دوران ایران کے منجمد شدہ اثاثوں میں سے کئی ارب ڈالر آزاد ہوئے ہیں اور اس رقم کو معیشت کے عمل میں شامل کر لیا گیا ہے۔تہران کے میلاد ٹاور میں منعقدہ ایک پروگرام میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لئے متحد ہو گئے ہیں تاہم ایران کی اقتصادی توانائی اور تیار کئے جانے والے منصوبوں پر عمل کر کے ملک کی ترقی جاری رکھی جائے گی اور اس سلسلے میں ایران میں پائی جانے والی توانائی اور گنجائشوں سے بھی استفادہ کیا جاتا رہے گا۔انھوں نے کہا کہ معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے جو منصوبے تیار کئے گئے ہیں اور جن پر عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ان کے جلد ہی نتائج برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے۔

Related posts

ایران میں ہندوستانی سفیر نے تہران میں افغان ہم منصب سے ملاقات

Awam Express News

ایران کے اسرائیل کے ساتھ تنازع کے دوران یکجہتی اور حمایت کیلئے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا

Awam Express News

اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر کردیا حملہ! راجدھانی تہران میں متعدد دھماکے

Awam Express News