International

سویڈن میں قرآن کریم کا نسخہ شہید کرنا آزادی اظہار نہیں مسلمانوں کی دل آزاری ہے:فخرالدین آلتون

صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین آلتون نے  کہا ہے کہ  سویڈن میں ترک سفارت  خانے کے سامنے قرآن کریم کا نسخہ شہید کرنا آزادیِ اظہار  نہیں ہے۔ مشیر اطلاعات نے  سویڈش اخبار ڈاگینس نہیٹر کے تحریری سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  اسٹاک ہوم میں ترک سفارت  خانے کے سامنے قرآن کریم   کا نسخہ شہید کرنا آزادیِ اظہار کے زمرے میں نہیں آتا ،اس مذموم  اور اشتعال انگیزاقدام  نے سویڈن اور دنیا میں بسے تمام مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ آلتون نے بتایا کہ صدر ایردوان اور ترک مخالف مظاہروں میں ملوث پی کےکے کے حامیوں کو مارچ کی اجازت دینے اور گزشتہ ہفتے کے روز  ڈینش انتہائی دائیں بازو کی پارٹی کے لیڈر راسموس پالودان کے اسٹاک ہوم میں متعین ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم کا نسخہ شہید کرنے کے بعد وزیر دفاع خلوصی آقار نے سویڈش ہم منصب پال جونسن کو دورہ انقرہ منسوخ کرنے کا کہا ہے ۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ  ہمارا پیغام انتہائی واضح ہے کہ سویڈن  اگر ترکیہ کے خدشات کو سنجیدہ نہیں لیتا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے، یاد رہے کہ ترکیہ  وہ  واحد ملک ہے  جس  کے ووٹ سے سویڈن نیٹو کا رکن بن سکتا ہے

Related posts

ہند۔ویتنام کا 2030 تک 25 بلین امریکی ڈالر کی تجارت کا ہدف۔ مودی

Awam Express News

مدینہ منورہ میں فکری انحرافات کے سدباب پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ۔

Awam Express News

پولیو کے کیسز لگاتار بڑھ رہے، حکومت ہند نے سفر سے قبل ٹیکہ کاری کو لازم قرار دیا

Awam Express News