Delhi-NCR New Delhi

وزیراعظم نے ایک مضمون شیئر کیا ہے ،جس میں بتایا گیا ہے کہ ناری شکتی بھارت کے مستقبل کا بنیادی مرکز ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر محترمہ اَنّ  پورنا دیوی کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ناری شکتی بھارت کے مستقبل کے مرکز  میں ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ جیسے جیسے بھارت امرت کال میں داخل ہو رہا ہے، یہ اصطلاح اب محض ایک نعرہ نہیں رہ گیا ہے؛ یہ ایک قومی مشن ہے۔ ون اسٹاپ سینٹروں سے لے کر فاسٹ ٹریک عدالتوں تک، ہیلپ لائنز سے لے کر سوشل سکیورٹی مراکز تک، مشن شکتی کے تحت حکومت ، خواتین کی عزت اور مواقع کو یقینی بنا رہی ہے۔ ’’

مرکزی وزیر محترمہ اَنّ پورنا دیوی کے ‘ ایکس ’ پر کیے گئے پوسٹ کے جواب میں  جناب مودی نے کہا:

‘‘ ناری شکتی بھارت کے مستقبل کے مرکز  میں ہے۔ جیسے  جیسے  بھارت امرت کال میں داخل ہو رہا ہے، یہ اصطلاح اب محض ایک نعرہ نہیں رہ گیا ہے؛ یہ ایک قومی مشن ہے۔ ون اسٹاپ سینٹروں سے فاسٹ ٹریک عدالتوں تک، ہیلپ لائنز سے سوشل سکیورٹی مراکز تک، مشن شکتی کے تحت ، حکومت خواتین کی عزت اور مواقع کو یقینی بنا رہی ہے۔

محترمہ @Annapurna4BJP نے بہت ہی بصیرت افروز تجزیہ پیش کیا ہے۔ ضرور پڑھیں! ’’

Related posts

’یو ڈی او‘ کی مشترکہ میٹنگ میں راج بھاشا ہندی کے ساتھ دوسری راج بھاشا اردو اور دیگر علاقائی زبانوں کے فروغ کا مطالبہ

Awam Express News

بھارتی پولیس سروس کے پروبیشنرز نے صدر سے ملاقات کی

Awam Express News

آج کے افسانے مسائل حیات کا آئینہ ہیں

Awam Express News