Delhi-NCR

حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر صدر جمعیۃ علماء ہند کاتعزیتی پیغام

_ _ نئی دہلی ۱۵؍دسمبر ۲۰۲۵ء: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے نامور اسلامی اسکالر، سلسلۂ نقشبندیہ مجددیہ کے ممتاز روحانی پیشوا حضرت مولانا پیر حافظ ذوالفقار احمد نقشبندی مجددیؒ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں مولانا مدنی نے کہا کہ پیر صاحب کا شمار عصرِ حاضر کی ان قابل قدر روحانی و اصلاحی شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں تزکیۂ نفس، اصلاحِ اخلاق اور اتباعِ سنت کے پیغام کو عالمی سطح پر عام کیا۔ ان کی وفات سے عالمِ اسلام بالخصوص برصغیر ایک مخلص داعی، صاحبِ نسبت صوفی بزرگ اور بے لوث مربی سے محروم ہوگیا ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ حضرتؒ کی یہ امتیازی خصوصیت تھی کہ انہوں نے تصوف کو عملی زندگی، معاشرت اور خاندانی نظام سے جوڑ کر پیش کیا اور جدید تعلیم یافتہ طبقے کو بھی دین و شریعت کے قریب لانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی تصانیف و اصلاحی بیانات ان کی دینی بصیرت اور فکری وسعت کا روشن ثبوت ہیں۔
مولانا مدنی نے حضرت ؒسے اپنے اصلاحی اور دلی تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ذاتی خسارہ اور سخت صدمہ ہوا ہے۔دعا ہے کہ اللہ رب العزت حضرت ممدوح کی تمام دینی و روحانی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

Related posts

چاندنی محل وارڈ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے مسلم کارکنوں کا زبردست جوش و خروش:

Awam Express News

ہندوستان اور روس کے مابین نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی انٹرایجنسی مشاورت کا انعقاد

Awam Express News

مدرسہ حسینیہ میں یوم جمہوریہ کے مسرت موقع پررنگا رنگ تقریب کا انعقاد

Awam Express News