دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے میئر کے انتخاب کی نئی تاریخ آگئی ہے۔ 6 فروری کو ایم سی ڈی کے میئر، ڈپٹی میئر اور 6 اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کا انتخاب ہوگا۔ دہلی کے ایل جی ونئے سکسینا نے میئر الیکشن کی نئی تاریخ کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے پہلے دہلی کی اروند کجریوال حکومت نے ایل جی ونئے سکسینا کو میئر انتخاب کی نئی تاریخ کی تجویز بھیجی تھی۔دہلی حکومت نے 3-4 یا 6 فروری کو میئر الیکشن کروانے کی تجویز بھیجی تھی۔ حالانکہ، ایم سی ڈی نے دہلی حکومت کو 10 فروری کو انتخاب کروانے کی تجویز بھیجی تھی۔ اس کے بعد اب ایل جی نے ایم سی ڈی میئر الیکشن کی تاریخ چھ فروری طئے کی ہے۔

