Press Release

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (مغربی بنگال) کی جانب سے کولکاتا میں 21 دسمبر کو طب یونانی کی صورت حال پر UNICON-45 کا انعقاد ہوگا

کولکاتا۔ 16 دسمبر 2025
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مغربی بنگال کی جانب سے طب یونانی کی صورت حال پر UNICON-45 کا انعقاد 21 دسمبر 2025 کو کولکاتا میں ہوگا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی سکریٹری ڈاکٹر مجیب الرحمن، صوبائی صدر مغربی بنگال ڈاکٹر محمد اسداللہ خاں اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر صفدر اسمٰعیل نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ مذکورہ پروگرام میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد اور سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے علاوہ جناب ندیم الحق (ممبر پارلیمنٹ)، جناب ایس ایم شہاب الدین حیدر، جناب عبیدالرحمن (آئی اے ایس)، ڈاکٹر سدپتو رائے (ایم ایل اے)، محترمہ نزہت پروین (ڈبلیو بی سی ایس ایگزیکیوٹیو ممبر)، ڈاکٹر سبرت سہائے مہمانان ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گے جبکہ مہمانان مکرم کے طور پر ڈاکٹر تپس چندر بوس، پروفیسر محمد ایوب، محترمہ نکہت فاطمہ، جناب محفوظ اکرم خاں، ڈاکٹر عنایت اللہ خاں اور ڈاکٹر شاہد احمد وغیرہ شرکت کریں گے۔ UNICON-45 میں خصوصیت سے آیوش محکمہ مرکزی و صوبائی میں طب یونانی کی موجودہ پوزیشن کی روشنی میں لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ عام طور سے صوبائی حکومتوں کا رویہ طب یونانی کے تئیں بہت تنگ ہے۔ اس سلسلے میں حکومت آسام کی مثال بہت کافی ہے۔ یہاں ابھی تک یونانی ڈاکٹروں کا رجسٹریشن ہونا ممکن نہیں ہوسکا ہے جبکہ بورڈ آف اتھیکس اینڈ رجسٹریشن، NCISM سے گزشتہ سال ایک وفد نے گزارش کا خط پیش کیا تھا۔ اس کی روشنی میں صدر بورڈ آف اتھیکس اینڈ رجسٹریشن پروفیسر آر کے شرما نے ہدایتی خط محکمہ آیوش، حکومت آسام کو جاری کیا اور رجسٹرار سے بات بھی کی مگر ابھی تک آسام میں یونانی ڈاکٹروں کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔ اسی طرح دوسرے صوبوں میں بھی مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے اسٹریٹجی بنائی جائے گی۔

Related posts

ہیرا گروپ آف کمپنیز کی انقلابی پیشرفت۔ امانت ادائیگی کا اعلان ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا تین طریقوں سے ادائیگی کا اعلان، خوشی کی لہر

Awam Express News

سری نگر ہوائی اڈے نے نائٹپارکنگ ایپلی کیشن فیس میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا

admin

کانگریس لیڈر انیس درانی کی رحلت پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تعزیتی نشست کا انعقاد

Awam Express News