Delhi-NCR

افغانستان میں باضابطہ طب یونانی کی ابتدا۔ ڈاکٹر عبیداللہ بیگ کی محنت رنگ لائی

افغانستان اور بھارت سرکار کے درمیان طبی معاہدہ پر ستخط
نئی دہلی۔ 19 دسمبر 2025
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عبیداللہ بیگ کی محنت رنگ لائی اور افغانستان میں طب یونانی کی باضابطہ ابتدا ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے دونوں ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد اور سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مشترکہ بیان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند کے اس قدم سے طب یونانی مزید ترقی کرے گی۔ ڈاکٹر عبیداللہ بیگ نے کہا کہ حکومت ہند خاص طور سے آیوش منسٹر پرتاپ رائو جادھو کے ہم شکر گزار ہیں کہ انہوں نے افغانستان میں طب یونانی کے نئے باب کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں جو وفد افغانستان سے مولوی نور جلال جلالی (پبلک ہیلتھ منسٹر) کی سربراہی میں دہلی آیا، اس میں پبلک ہیلتھ منسٹری سے وابستہ عبداللہ اسرائیلی، فضل ربی کریمی، سید محمد ابرہیم خیل، سید ہارون آزاد، خالد احمد محمد آقا، صیفت اللہ دیوبندی اور مجیب الرحمن آفتاب شامل تھے، ان کے بھی ہم شکر گزار ہیں کیونکہ ان کی دلچسپی سے ہی یہ قابل ذکر کارنامہ انجام پایا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جو طبی معاہدہ ہوا ہے اس میں افغانستان میں یونانی ریسرچ کا قیام عمل میں آئے گا اور افغانستان کے طلبا کو بھارت میں مفت ’بی یو ایم ایس‘ کی تعلیم دی جائے گی وغیرہ انتہائی اہم پیش رفت ہے۔ ڈاکٹر عبیداللہ بیگ نے مزید کہا کہ طب یونانی کے بہی خواہوں کے لیے یقینا مذکورہ معاہدہ بہت خوش آئند ہے اور اس سے طب یونانی کو مزید تقویت اور فروغ حاصل ہوگا۔

Related posts

سنبھل کی قدیم تاریخی جامع مسجد پر مقدمہ فرقہ پرستوں کی بڑی سازش

Awam Express News

وزیر اعظم نے چھٹ پوجا کی مقدس ’کھرنا ‘رسم کے لیے مبارکباد

Awam Express News

ہندوستان اور روس کے مابین نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی انٹرایجنسی مشاورت کا انعقاد

Awam Express News