U.P.

ڈاکٹر عمار رضوی کی تبت اور دالائی لاما کے حق میں نیک خواہشات

لکھنؤ (ابوشحمہ انصاری) سابق کارگزار وزیرِ اعلیٰ اور صدر آل انڈیا مائناریٹیز فورم فور ڈیموکریسی، ڈاکٹر عمار رضوی نے نئی دہلی میں پارلیمانی امور کے دفتر میں ملاقات کے دوران تبت کے عوام اور عظیم روحانی پیشوا دالائی لاما کی جدوجہد اور آزادی کے لیے اظہارِ حمایت کیا۔
ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ ملاقات مختصر تھی مگر خیالات اور بات چیت نے انہیں بہت متاثر کیا۔ ملاقات کے دوران دی گئی دعاؤں اور کتاب "وائس آف دی ووائس لیس” کے لیے بھی انہوں نے شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے مزید کہا کہ بھارت میں ہم ہمیشہ اس دن کے منتظر ہیں جب تبت کے عوام اور دالائی لاما بطور روحانی رہنما اپنے ملک اور عوام کے حقوق کے لیے آزاد قیادت کریں گے۔ تبت کے عوام کی جدوجہد اور مشکلات انصاف کے حصول کے لیے صبر و ہمت کی روشن مثال ہیں۔ بھارت کے لوگ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک دن ضرور آئے گا جب آزادی کا سورج چمکے گا اور ناانصافی کا اندھیرا دور ہوگا۔
آخر میں ڈاکٹر رضوی نے تبت کے عوام اور دالائی لاما کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی، خوشی اور صحت کی خواہش کی تاکہ وہ اپنی آزادی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں۔

Related posts

اعلیٰ حضرت کی زندگی ہم سب کے لیے نمونہء عمل ہے. مفتیہ کنیز فاطمہ رضوی

Awam Express News

رہبر معظم علیہ الرحمہ اور ان کے مقدّس کنبے کی شہادت روح فرسا سانحہ ہے: خطیب اہل بیت کاظم عابدی

Awam Express News

جمعیۃ کی طرف سے سنبھل میں ہر متاثرہ خاندان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا

Awam Express News