U.P.

*قومی ہم آہنگی، سماجی خدمات اور تعلیمی فروغ ہی سماجی ترقی کی بنیاد ہیں: ڈاکٹر عمار رضوی*

*آل انڈیا ماٸناریٹیز فورم کے ذریعے اعزازی تقریب منعقد*
لکھنؤ (پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری)دارالامان، علی گنج، لکھنؤ میں مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ہیومینٹیز، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے اشتراک سے ایک باوقار اعزازی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی، مہانگر لکھنؤ کے صدر آنند دیویدی اور پروفیسر وی این مشرا کو ان کی نمایاں سماجی خدمات، تعلیم کے فروغ اور سماجی تبدیلی کے لیے جدوجہد کے اعتراف میں سوامی وویکانند ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز اترپردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اور آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے اپنے دستِ مبارک سے پیش کیا۔ اس موقع پر عمار رضوی نے کہا کہ آنند دیویدی کی سماجی وابستگی، خدمتِ خلق کا جذبہ اور مختلف طبقات کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششیں آج کے بدلتے ہوئے سماجی منظرنامے میں نہایت اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنند دیویدی کی خدمات وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور “سب کا ساتھ، سب کا وکاس” کی عملی شکل ہیں، جہاں ترقی اور مواقع کو سماج کے ہر طبقے تک پہنچانے کی سنجیدہ کوشش نظر آتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرنے والے مقررین نے کہا کہ سوامی وویکانند کے افکار کردار سازی، خود اعتمادی اور سماجی ذمہ داری کا پیغام دیتے ہیں، اور آنند دیویدی کی عوامی و سماجی خدمات انہی اقدار کی عکاس ہیں۔ اسی مناسبت سے انہیں یہ اعزاز پیش کیا گیا۔
اس موقع پر تعلیمی، سماجی اور سیاسی حلقوں سے وابستہ متعدد معزز شخصیات، سماجی کارکنان اور کارکنانِ تنظیم موجود رہے، جنہوں نے آنند دیویدی کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پروفیسر خان محمد عاطف،ماہ رخ مرزا(سابق واٸس چانسلر خواجہ معین الدین چستی لنگویج یونیورسٹی) سینٸر صحافی پردیپ کپور،ڈاکٹر منتظر قائمی،ڈاکٹر احتشام خان،مرزا فرقان احمد بیگ، مرزا اسلم بیگ، ابوشحمہ انصاری، جمیل حسن نقوی، عتیق احمد انصاری، شہاب الدین خان، روی پرکاش یادو سمیت تعلیمی، سماجی اور سیاسی حلقوں سے وابستہ متعدد معزز شخصیات موجود رہیں، جنہوں نے آنند دیویدی کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
آخر میں ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ ایسے اعزازات سماج میں مثبت کردار، خدمت اور باہمی احترام کی قدروں کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں، تاکہ نئی نسل کو صحیح سمت میں رہنمائی مل سکے۔
اس کی اطلاع آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیمو کریسی کے شعبہ نشرو اشاعت کے سکریٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔
Abu Shahma Ansari
Secretary (Publicity & Publication)
All India Minorities Forum for Democracy
Saadatganj, Barabanki (U. P)

Related posts

مرادآباد میں طبّی کانگریس نے مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا طب یونانی مقبول اور عوام کا پسندیدہ طریقہ علاج: ڈاکٹر سیّد احمد خاں

Awam Express News

صدر جمعیۃ علماء یوپی حضرت مولانا عبدالرب اعظمی کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

Awam Express News

سنبھل سانحہ : جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے شہیدوں کے اہل خانہ کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان

Awam Express News