New Delhi

جمعیۃ علماء ہند کے رواں ٹرم کے لیے مولانا محمد حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی نامزد

نئی دہلی، 2جنوری 2026:جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 31 دسمبر 2025 بروز بدھ، شب آٹھ بجے آن لائن منعقد ہوا، جس کی صدارت صدرِ جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے فرمائی۔ اجلاس میں جمعیۃ علماء ہند کے رواں ٹرم کے لیے ناظمِ عمومی کے انتخاب پر غور و خوض کیا گیا۔تمام ارکانِ گرامی نے متفقہ طور پر مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کے نام کا مشورہ دیا ، جس کے بعد صدرِ جمعیۃ علماء ہند نے دستورِ اساسی کی دفعہ ۵۲ کے بموجب مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کو رواں ٹرم کے لیے ناظمِ عمومی نامزد کرنے کا اعلان فرمایا۔
دوسری طرف ورکنگ گروپ کے فیصلے کے مطابق مولانا محمد عمر قاسمی بنگلو ر کو جنوبِ ہند کے لیے ناظمِ تنظیم نامزد کیا گیا۔اور بمشورہ ناظمِ عمومی جمعیۃ علماء ہند، مولانا محمد عظیم اللہ صدیقی کو جمعیۃ علماء ہند کا سکریٹری نامزد کیا گیا ۔

Related posts

بھارت 2035 تک اپنے خلائی اسٹیشن ‘ بھارت’ کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Awam Express News

مدرسہ تعلیم القرآن کا سالانہ اجلاس دستار بندی 3مارچ بروز اتوار کو

Awam Express News

الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ نجی زمین پر مذہبی عبادت یا اجتماع پر یوپی پولس انتظامیہ کی من مانی کے خلاف واضح اور دوٹوک انتباہ ہے: مولانا محمود اسعد مدنی

Awam Express News