Delhi-NCR

آئی ایم اے (آیوش) اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے ایک وفد نے ’این سی آئی ایس ایم‘ کی چیئرمین ڈاکٹر منیشا اُپیندر کوٹیکر اور بورڈ کے دیگر عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی

نئی دہلی۔ 8 جنوری 2026
انٹیگریٹیڈ میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے آیوش) اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے ایک وفد نے ’این سی آئی ایس ایم‘ کی چیئرمین ڈاکٹر منیشا ااپندر کوٹیکر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں اور NCISM کے تحت قائم بورڈ کے دیگر عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی۔ خاص طور سے ڈاکٹر سشرت کنوجیا (صدر، بورڈ آف ایتھکس اینڈ رجسٹریشن)، ڈاکٹر الّم پربھو گُڈا (صدر، بورڈ آف آیورویدا)، پروفیسر عاصم علی خاں (صدر، بورڈ آف یونانی، سدھا اینڈ سووا رِگپا) اور پروفیسر مظاہر عالم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
وفد کی قیادت دہلی بھارتیہ چکتسا پریشد کے سابق صدر ڈاکٹر آر ایس چوہان نے کی۔ اس موقع پر وفد نے درخواست کی کہ رینیول کے لیے درکار پوائنٹس کے مقصد کے تحت سی ایم ای کرانے کے لیے ایک گائڈ لائن جاری کی جائے تاکہ گزشتہ برسوں میں جو بدنظمی ہوتی رہی اس کا سدباب ہوسکے۔ یاد رہے کہ اس بدنظمی کی وجہ سے CME کو NCISM کے نئے حکم نامہ تک منسوخ کردیا گیا ہے۔ چونکہ آیوروید، یوگا، نیچروپیتھی، یونانی، سدھا اور سووا رِگپا طریقہ علاج کے لیے حکومت ہند کا یہ کمیشن ایک ریگولیٹری باڈی ہے۔ اس لیے یہاں سے جاری تمام احکامات مذکورہ تمام طریقہ علاج کے لیے یکساں اختیارات کے حامل ہوں۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ این ایم سی کی طرح این سی آئی ایس ایم سے وابستہ ڈاکٹروں کو تمام اختیارات حاصل ہوں۔ وفد میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے علاوہ CCIM کے سابق رکن ڈاکٹر این کے چھاونیہ، ڈاکٹر رمن کھنّہ، ڈاکٹر اوپی وشسٹ، ڈاکٹر ایم عثمان، ڈاکٹر آر پی پنچال، ڈاکٹر ارون کٹاریہ اور ڈاکٹر کے کے سنگھل شامل تھے۔

Related posts

راج ناتھ ویتنام کے وزیر دفاع کے ساتھ کریں گے دو طرفہ مذاکرات

Awam Express News

وزیر خارجہ جے شنکر کی جنوبی کوریا کے ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا

Awam Express News

اےایل آئی ایم سی او نے 53 واں یوم تاسیس منایا اور دیویانگ جنوں کے لیے نئے لوگو اور اگلی نسل کی نقل و حرکت کے حل کی نقاب کشائی کی

Awam Express News