International National

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نےسری رنگم میں مقدس ارولمیگو ارنگناتھ سوامی مندر اور تروونئی کوول، تروچیراپلی، تمل ناڈو میں ارولمیگو جمبوکیشور مندر میں پوجا کی

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج سری رنگم میں مقدس ارولمیگو ارنگناتھ سوامی مندر اور تروونئی کوول، تروچیراپلی، تمل ناڈو میں ارولمیگو جمبوکیشور مندر میں پوجا کی۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ  تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں پونگل کی شاندار تقریبات میں  بھی شامل ہوئے۔

‘ایکس’پر  ایک سلسلے وار پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘خوش قسمتی کہ تمل ناڈو کے سری رنگم میں واقع مقدس ارولمیگو ارنگناتھ سوامی مندر میں پوجا کی۔ ملک کے تمام شہریوں کی فلاح و بہبودکے لیے دعا مانگی۔’’

جناب امت شاہ نے کہا کہ "تیروونئی کوول، تروچیراپلی، تمل ناڈو میں ارولمیگو جمبوکیشور مندر میں پوجا کرکےخوشی ہوئی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا "آج تمل ناڈو کے تروچیراپلی میں پونگل کی شاندارتقریبات میں شامل ہو کر خوشی ہوئی ہے۔ یہ ایک مقدس تہوار ہے جو فطرت اور ہمارے سماج  کے ساتھ ہمارے گہرے رشتے کو شکرگزاری اور ہم آہنگی کے ذریعے زندہ کرتا ہے۔ یہ سب کے لیے فراوانی، خوشی اور اچھی صحت کی نعمتوں کا آغاز کرے۔”

Related posts

سکم میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک جب کہ 150 سے زیادہ دبے ہونے کا خدشہ

Awam Express News

شمالی ہندوستان کی ان ریاستوں میں پڑے گی شدید ٹھند

Awam Express News

آج ملک ’جامع حکومت کے نظر یے‘کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ مودی

Awam Express News