New Delhi Press Release

بہار میں روز بروز ہجومی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات سے تشویش، مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں قدیمی درگاہ کو مسمار کیا جانا افسوسناک

شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ نوجوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کی طرف توجہ کریں اور کم عمر بچوں کو موبائل کے زیادہ استعمال سے روکنے کی کوشش کریں تاکہ نوجوان گمراہ نہ ہو ں –  انہوں نے بہار میں روز بروز ہجومی تشدد اور لنچنگ کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ بہار میں موجودہ حکومت قائم ہونے کے بعد سے ایک مخصوص فرقے کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے یہ تشویش کی بات ہے نالندہ کے اطہر حسین کو نوادہ ضلع میں شدید زدوکوب کیا گیا جس کے بعد  موت ہو گئی – مظفر پور ضلع میں ایک معمر شخص پر ہجوم کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی اور سپول ضلع کے باشندہ مرشد عالم کو بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا گیا،مذہب اور نفرت کی بنیاد پر سنگین جرم کرنے والوں پر جلد از جلد کاروائی ہونی چاہیے- بہار میں لنچنگ کا کوئی واقعہ رونما نہ ہواس کے لیے حکومت کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں – مفتی مکرم نے مدھیہ پردیش کے ریوا شہر سے متصل چورر ہٹا تھا نہ علاقہ کے اموا نامی گاؤں میں سماج دشمن عناصر کے ذریعے رات کی تاریکی میں ایک قدیم درگاہ کو مسمار کیے جانے کی شدید مذمت کی یہ درگاہ صدیوں پرانی بتائی گئی ہے اس سے متصل قبرستان میں کئی قبروں کے نوشتہ جات کو توڑنے اور قبروں کی توڑ پھول پر بھی انہوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ مذکورہ درگاہ کو مسمار کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور جو لوگ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برباد کرنا چاہتے ہیں ان کو بخشا نہیں جانا چاہیے۔
         مفتی مکرم نے مسجد درگاہ فیض الٰہی احاطہ میں ایم سی ڈی کی طرف سے انہدامی کارروائی کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا ہائی کورٹ میں مقدمہ کی سماعت چل رہی ہے تو پھر رات کے 2بجے اتنی جلدی کارروائی نہیں ہونی چاہئے تھی یہ سب اوقاف کی جگہ ہے۔

Related posts

امام و خطیب مسجد نبویؐ شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمٰن البعیجان حفظہ اللہ سے الخدم گروپ کے سی ای اوجناب شاہ جمال صاحب کی خصوصی ملاقات

Awam Express News

وزیر اعظم مودی نے ایرانی صدر سے بات کی

Awam Express News

’عالمی یومِ اردو‘ ایوارڈز 2023 کا اعلان شمیم طارق لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ2023 کے لیے منتخب

Awam Express News