U.P.

مرادآباد میں طبّی کانگریس نے مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا طب یونانی مقبول اور عوام کا پسندیدہ طریقہ علاج: ڈاکٹر سیّد احمد خاں

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (دہلی) اور نیشنل سوشل آرگنائزیشن کے اشتراک سے گجراتی اسٹریٹ میں واقع وہائٹ ہائوس، مرادآباد میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں 300 سے زیادہ مریضوںکا معائنہ کیا گیا اور دوائیں تقسیم کی گئیں۔ دہلوی نیچرلس، صدر دواخانہ، ریکس ریمیڈیز، اسکائی ہربلس ریمیڈیز کی جانب سے دوائیں مہیا کرائی گئیں۔ کیمپ کو کامیاب بنانے میں آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں کے علاوہ ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی، ڈاکٹر فہیم ملک، ڈاکٹر صباحت اللہ،سوشل ایکٹیوسٹ ایڈوکیٹ محترمہ شان جبیں قاضی، ڈاکٹر ذیشان انصاری، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، حکیم آفتاب عالم، حکیم محمد مزمل حسین اور محمد عمران قنوجی کے نام قابل ذکر ہیں۔
کیمپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر معروف و ممتاز صحافی معصوم مرادآبادی نے شرکت کی اور شہر امام سیّد معصوم علی آزاد نے صدارت کی جبکہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے کیمپ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طب یونانی صدیوں سے رائج ہے اور عوام کا پسندیدہ طریقہ علاج ہے اور یہ امر خوشی کا ہے کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے مفت یونانی میڈیکل کیمپ کے ذریعہ حکومت کی توجہ مرکوز کرانے میں کامیابی حاصل اور عوام کے درمیان ازسرنو طب یونانی کی اہمیت کو روشناس کرایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نہال ناظم کی ادبی کتاب طنز و مزاح کی رسم اجرا بھی عمل میں آیا۔ پروگرام میں شہر کے سیاسی، سماجی و ادبی حضرات نے شرکت فرمائی خاص طور سے سینئر صحافی سیّد محمد ہاشم قدوسی، مفتی اعظم اسد مولائی، شفاعت خاں، ندیم شمسی، جاوید ملک، ماسٹر محمد قاسم، فیروز خاں، زاہد پرویز، مسرت حافظ ایڈوکیٹ، مرتضیٰ اقبال ایڈوکیٹ، اسلام قریشی، ڈاکٹر ایم رحمن، عبدالرشید بخشی، پرویز خاں، حماد احمد، سید زبیر علی، محمد وسیم، نعمان مرزا، سراب خاں، وسیم منصوری، ملک فیروز الدین اور عبدالصمد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
مہمان خصوصی معصوم مرادآبادی نے اپنے خطاب میں اردو زبان و ادب پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ڈاکٹر نہال ناظم کی یہ طنز و مزاح کی کتاب اس لحاظ سے بہت اہم ہے کیونکہ مذکورہ عنوان پر کتابیں بہت کم ہیں۔ یہ کتاب تحقیق کرنے والوں کے لیے بہت کارآمد ہے۔ تمام شرکاء کا شکریہ پروگرام کے کنوینر اور نیشنل سوشل آرگنائزیشن کے سربراہ مرزا ارشد بیگ نے ادا کیا۔

Related posts

پروفیسر افضال احمد مشفق استاد، خوددار اور صاحب کردار تھے: ڈاکٹر سیّد احمد خاں

Awam Express News

سنبھل سانحہ : جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے شہیدوں کے اہل خانہ کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان

Awam Express News

وزیراعلیٰ کی ہدایات، دودھ یونینوں میں ہر سطح پر جوابدہی طے کی جائے

Awam Express News