Delhi-NCR National

وزیر اعظم نے بسنت پنچمی کے پرمسرت موقع پر سبھی کومبارکبادپیش کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بسنت پنچمی کے پرمسرت موقع پر سبھی کو دلی مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے فطرت کی خوبصورتی اور روحانیت کے لیے وقف تہوار کے تقدس کو اجاگر کیا۔ انہوں نے علم و فن کی دیوی  ماں سرسوتی کے آشیروادکے لیے دعا کی کہ وہ سبھی کو عطا ہو۔وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ دیوی ماں سرسوتی کی مہربانی سے تمام شہریوں کی زندگی علم، دانش اور عقل سے ہمیشہ کے لیے روشن رہے گی۔ایک ایکس پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا؛’’آپ سب کو فطرت کی خوبصورتی اور روحانیت کے لیے وقف مقدس تہواربسنت پنچمی پر بہت سی نیک خواہشات۔ ہر کسی کو علم اور فنون کی دیوی ماں سرسوتی کی آشیرباد حاصل ہو۔میری خواہش ہے کہ ان کے فضل سے ہر ایک کی زندگی ہمیشہ علم، حکمت اور ذہانت سے منور ہو۔‘‘

Related posts

ہندوستان کو عظیم قوم بنانے کے لیے خود کو بھارت ماتا کے لیے وقف کریں۔ امت شاہ

Awam Express News

وزیر اعظم کا ایک سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کا اعلان

Awam Express News

فلم’اجمیر ۲۹‘پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے۔

Awam Express News