لونی:مدرسہ حسینیہ گرین سٹی خوشحال پارک لونی غازی آبادمیں77واں یوم جمہوریہ کے مسرت موقعپرچم کشائی کا انعقاد ہوا۔پروگرام کا آغازقومی پرچم لہرانے کی رسم سے ہوا۔اس کے بعدمدرسہ کی طالبات نے قومی ترانہ پیش کیا۔مدرسہ کے نگراں و سماجی لیڈرحافظ شاہد اعظمی اومدرسہ کے روح رواں سماجی کارکن ابو طالب اعظمی اور ٰہذا کے مہتمم ، و مدرسہ کے اساتذہ اور سیکڑوں باسندگان خوشحال پارک لونی کی موجودگی میں یہ رسم انجام دی گئی۔

پرچم کشائی سے پہلے مدرسہ حسینہ کے طلبائ و طالبہ نے یوم جمہوریہ کے حوالے سے ایک شاندار ریلی نکال کر یوم جمہوریت کی مسرت موقع کو چار چاند کر دیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی طلبائ و طالبہ نے مختلف پروگرام پیش کیے۔ اور پروگرام کے ذریعہ عوام میں پیغام دیا کہ آج کا دن کتنا تاریخی دن ہے ۔اس دن کی اہمیت کو پیش کیا۔ محب الوطنی پر مبنی نظمیں تقریریں پیش کیں۔


۔اس خاص موقع پرمدرسہ حسینیہ کے نگراں حافظ شاہد اعظمی نے یوم جمہوریہ کے حوالے سے تقریب کو خطاب کیااور تمام ہندوستانی عوام کو 77ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کیا۔

حافظ شاہد اعظمی نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی تاریخ کے حوالے سے علمائ اور بزرگوں کی قربانیوں اور آزادی ئ وطن میں مسلم علمائ اور عوام کے کردار کو یاد کیا۔انہوں نے کہا پہلے ملک آزاد ہوا آزادی کے اندر سبھی مذہب کے لوگوں نے مل کر لڑائی لڑی۔ملک آزاد ہوگیا اور ایک قانون بنا اور اس میں سبھی مسلک اور مذاہب کے لوگوں کو آزای ملی اور سبھی مل جل کررہتے ہیں اور سبھی کی ملک کی ترقی میںبرابر شراکت رہتی ہے۔ یقینا آج کا دن بہت اہمیت رکھتا ہے اور یہ خوشی کا دن ہے۔


اس خاص موقع پر سماجی کارکن مدرسہ حسینہ کے روح رواں جناب ابوطالب اعظمی نے 77ویں یوم جمہوریہ کے مسرت موقع پر تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہم بھارتیوں کے لئے بے حد خوشی کا دن ہے ۔آج کے ہی دن بھارت کے جمہوریہ کی بنیاد رکھی گئی ۔ یوم جمہوریہ یہ بھارت کی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جو ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ آزادی محض اقتدار کی منتقلی کا نام نہیں ہے بلکہ ایک منظم ،باوقار اورقومی زندگی کا آغاز ہے۔طالب اعظمی نے تمام مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین آزادی کی کوششوں سے قربانیوں سے ہندوستانی جمہوریہ کی شکل ملی۔تمام آئین ساز کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دور اندیشی سوچ کے نتیجے میں ہمیں ایسا آئین ملا ۔جو اتحاد ،سماجی ہم آہنگی کی نمائند کرتا ہے۔مسٹر طالب اعظمی نے کہا کہ وطن عزیز ہندوستان میں جمہوریت کو مزید مضبوط و مستحکم کرنے میں کوئی کسر نہیں کریں گے۔ہندوستان کی خوبصورتی اور شناخت امن ، علم ، حکمت ،رواداری اور اتحاد بنانے میں کوشش کرتے رہیں گے۔اور ملک کو ہر میدان میں مضبوط ،سر بلند با وقار بنائیں گے۔مدرسہ حسینہ کی تعلیمی خدمات کے بارے میںطالب اعظمی نے کہا مدرسہ حسینہ میں معمولی فیس میں یہاں دینی دنیاوی دونوں تعلیم دی جاتی ہے آپ اپنے بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم ضروردلائیں۔

اس موقع پر کثیر تعداد میں علاقے کے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر حافظ شاہد اعظمی،ابو طالب اعظمی،محمد ایوب چودھری ، بھائی نواب، قاری دلشاد، وفا اعظمی، قاری اقبال ،صوفی جی،چودھری،ضلع دین،محمد اسلم وفیاض احمد،زاہد اعظمی،شکیل احمد،صابر پوجا کالونی،حافظ جمیل راجدھانی والے،و دیگر افراد نے پیش پیش رہے۔

