New Delhi

آسام کے وزیراعلی کے فرقہ پرستانہ حالیہ بیانات کی شدید مذمت

اتراکھنڈ کے کوٹ دوار میں دیپک کمار پر ایف آئی آر واپس لی جائے
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو تاکید کی کہ غربائ اور مساکین کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کچھ پیشہ ور چندہ کی رسیدیں لے کرآ جاتے ہیں لہذا تحقیق کر کے مستحقین کی مدد کریں ورنہ زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔
            مفتی مکرم نے وزیراعلی آسام کے حالیہ فرقہ پرستانہ بیانات کی شدید مذمت کی افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ آئینی منصب پر ہونے کے باوجود ایک خاص فرقہ کے خلاف زہر افشانی کرتے رہتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر میاں امن چاہتے ہیں تو یہاں سے چلے جائیں ایک سرکاری تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دھمکی آمیز لہجے میں کہا میاں غیر قانونی بنگلہ دیشی ہیں اور انہیں ریاست میں امن و سکون کے ساتھ رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ جب تک میں آسام میں ہوں انہیں مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا وہ یہاں امن و سکون سے نہیں رہ سکتے ہم ان کے لیے مشکلیں پیدا کریں گے تبھی وہ یہاں سے جائیں گے۔ وزیراعلی نے نہ صرف بیان دیا بلکہ آسام کے عوام کو بھی ورغلاتے ہوئے کہا کہ میاں بھائیوں کو جتنا پریشان کر سکتے ہو کرو میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ مفتی مکرم نے کہا کہ نفرت انگیز تقریر کرنا سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے برخلاف ہے تو پھر  ایکشن کب؟ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
        مفتی مکرم احمد نے کہا کہ اتراکھنڈ کے کوٹ دوار میں ایک مسلم تاجر کی دکان پر کچھ فرقہ پرستوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی اس بزرگ تاجر کے برابر میں جم مالک دیپک کمار نے تاجر کی حمایت کی جس پر وہ لوگ بھڑک گئے دیپک کمار پر حملہ کے لیے فرقہ پرست بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور دھمکیاں دیں۔ پولیس کے سامنے یہ سب کچھ ہوا پھر بھی پولیس نے نامعلوم افراد پر ایف آئی آر درج کی اور دیپک کمار پر بھی ایف آئی آر کر دی ہمارا مطالبہ ہے کہ دیپک کمار کی ایف آئی آر کینسل کی جائے اس نے کوئی جرم نہیں کیا تو ایف آئی آر کیوں اور فرقہ پرستوں پر سخت کارروائی کی جائے ۔

Related posts

ڈاکٹر جتیندر سنگھ وگیان بھون میں قومی انوبھو ایوارڈز 2026 تقسیم کریں گے

Awam Express News

بھارت۔ یوروپییونین کے بیچتجارتی معاہدہمشترکہ خوشحالی کا بلیو پرنٹ۔ مودی

Awam Express News

آب و ہوا کی مالی اعانت اور عالمی دہشت گردی جیسے اہم عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے پرعزم کوششوں کی ضرورت ہے۔ سیتا رمن

Awam Express News