U.P.

بنکر مزدوروں کا پرسان حال کوئی نہیں! جاوید بھارتی

مبارکپور ( اعظم گڑھ) بنکر پنچائت کا مقصد بنکروں کو بیدار کرنا ہے تاکہ بنکر طبقہ اپنے حق حقوق کی حفاظت کے لیے صلاحیت مند ہو سکے اور حکومت سے سہولیات کا مطالبہ کر سکے مبارکپور میں بنکر لیڈر غفران اعظمی کی رہائش گاہ پر بنکر پنچایت کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی قصبہ کے علاوہ بھی محمد اباد گوہنہ خیراباد ولید پور مئو ناتھ بھنجن کوپا گنج غازیپور جہا نا گنج کے بنکر نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا بنکر یونین کے سابق سکریٹری جاوید اختر بھارتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت بنکروں کی فلاح و بہبود کے لیے ڈھنڈورا تو بہت پیٹتی ہے لیکن حقیقت میں کچھ نظر نہیں اتا اس لیے بنکروں کا مزدور طبقہ دو ہری مار کا شکار ہو رہا ہے اس کے سامنے روزی روٹی کا سنگین مسئلہ پیدا ہو چکا ہے عوامی نمائندگان صرف بنکروں کا ووٹ لینا جانتے ہیں اور بنکروں پر کیا بیت رہی ہے یہ کبھی معلوم نہیں کرتے اس لیے بنکروں نے اب پنچایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٹانڈا اور محمد اباد گوہنہ میں کل ملا کر اب تک تقریباً 50 بنکر پنچایت ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ رمضان کے بعد بھی جاری رہے گا بنکر پنچایت سے بیداری بھی آئے گی اور اتحاد و اتفاق بھی قائم ہوگا انہوں نے کہا کہ بنکر پنچایت پر کسی سیاسی پارٹی کا رنگ نہیں چڑھنا چاہیے بلکہ ہر سیاسی پارٹی پر بنکر پنچایت کا رنگ چڑھے تبھی کامیابی حاصل ہوگی

جاوید بھارتی نے کہا کہ بنکر پنچایت کا یہ پیغام ہے کہ بنکر طبقہ ہر طرح کی ناانصافی کی کھل کر مذمت کرے جذباتی نعروں سے پرہیز کرے اور بانی بنکروں کی مزدوری بڑھانے کی آواز بلند کرے یقیناً حکومت و انتظامیہ کا بھی تعاون ملے گا کیونکہ ہر شعبے میں مزدوری بڑھتی ہے صرف بانی بنکروں کی مزدوری گھٹائی جاتی ہے یہ غریب مزدور بنکروں کے ساتھ ناانصافی ہے

معروف بنکر لیڈر عین المظفر انصاری نے کہا کہ بنکر طبقہ سیاسی و تعلیمی دونوں میدان میں جب آئے گا تو کامیابی بنکروں کا استقبال کرے گی آج بنکروں میں امیر و غریب کے مابین کھانی بڑھتی جارہی ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے
بنکر واہنی کے صدر اقبال انصاری نے کہا کہ حکومت کسان سمان ندھی کی طرح بنکر سمان ندھی دینے کے لئے مجبور ہوجائے گی جس دن بنکر طبقہ بھی کسانوں کی طرح بیدار ہو جائے گا اور بنکروں کو سیاسی و سماجی طور پر بیدار کرنا ہی بنکر پنچایت کا اصل مقصد ہے
کانگریسی رہنما مقبول احمد انصاری نے کہا کہ جس کا جس پارٹی میں دل کرے رہے لیکن جہاں بنکر کی بات وہاں وہ بنکر تحریک کے ساتھ رہے
نذیر احمد انصاری نے کہا کہ حکومت سے کسانوں کی طرح سہولیات لینے کے لئے بنکروں کو کسانوں کی طرح بیدار ہونا پڑے گا ان نمائندوں کے علاوہ محمد آدم انصاری ، محمد عظیم انصاری اور حاجی وحید الزماں نے بھی خطاب کیا صدارت عربی عزیزی نے کی جبکہ غفران اعظمی نے نظامت بھی کی اور سبھی بنکر نمائندوں کا تعارف کراتے ہوئے مہمانوں کا اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا
پنچایت میں خاص طور سے محمد انظر قادری، فیضان احمد ،اظہار الحق، انوار الحق، عزیز اللہ، نور الاسلام، فیض الحق، نور محمد نوری، مختار منصوری ،نیاز احمد، نفیس احمد، محفوظ، محمد اسماعیل، احسان احمد ،احمد جمال، عبدالحلیم ،محمد عظیم ،محمد عارف مبارک پوری وغیرہ نے شرکت کی

Related posts

ذکرِ رسولﷺ کی خوشبو سے گلشنِ حیات میں خوشبو ہے: مولانا توصیف رضا سنبھلی

Awam Express News

کانپور کے سیسامؤ کا انتخاب خاص حالات میں کرایا جا رہا ہے: اکھلیش

Awam Express News

تاریخ کے گڑے مردے اکھاڑنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہاہے

Awam Express News