National U.P.

غدیر دین اسلام کی تکمیل کا نام ہے:مولانا سید کاظم عابدی

علی گڑھ۔ واقعہ غدیر دین اسلام کی تکمیل کا نام ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار معروف خطیب اہل بیت مولانا سید کاظم عابدی (غازی پور) نے کیا۔ وہ اشرف منزل میں منعقدہ جشن عید غدیر سے خطاب کر رہے تھے۔ مولانا نے مزید کہا کہ رسول اکرم(ص) نے حج آخر سے واپسی میں مقام غدیر خم میں حکم الٰہی کے تحت سوا لاکھ حاجیوں کے مجمع میں امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہ کو ہاتھوں پر بلند کر کے فرمایا کے جس کا میں مولا ہوں علی اس کے مولا ہیں۔ ان کو اپنا خلیفہ اور جانشین مقرّر کیا۔ اکابر صحابہ نے اس موقع پر مولائے کائنات کو مبارک باد پیش کی۔ حسّان بن ثابت(رض) نے ایک شاہکار قصیدہ کہا۔ قرآن نے اکملتُ کی سند پیش کی۔

ملا دوں جیسے چاہوں میں آسماں سے
مگر لفظ مولا کا لاؤں کہاں سے

طرحی مقاصدہ میں پروفیسر اصغر اعجاز قائمی، پروفیسر مہتاب حیدر نقوی، میر راشد حسین، ڈاکٹر وفا نقوی، عاشور عابدی وغیرہ نے منقبتی کلام پیش کیا۔ کثیر تعداد میں اہل ولا نے شرکت کی۔ پروفیسر قائمی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ بانی محفل سید اقتدار عابد نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

ہزار روپیہ پانی بل ادا نہ کرنے پر گاﺅں کے بیچ خاتون کو پیٹا

Awam Express News

یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ہندوستانی فوج میڈ ان انڈیا ہتھیاروں کی نمائش کرے گی

Awam Express News

ہندوستان کی حیاتیاتی معیشت 2030 تک 300 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Awam Express News