China

چینی نئے سال کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سیاحتی ٹرپس کی کل تعداد 596 ملین رہی

چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے  ڈیٹا سنٹر کے اندازے کے مطابق، چینی نئے سال کی نو روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سیاحتی ٹرپس کی تعداد 596 ملین  رہی، جو گزشتہ اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے مقابلے میں 95 ملین زیادہ ہے۔ اندرون ملک سیاحت پر مجموعی اخراجات803 ارب 483 کروڑ یوان ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 126 ارب 481 کروڑ یوان کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں ۔  سیاحوں کی تعداد اور اخراجات دونوں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کا فلم سیزن بھی باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔تعطیلاتی فلم سیزن میں مجموعی باکس آفس آمدن 5.752 ارب یوان رہی، جبکہ سینما گھروں کا رخ کرنے والے ناظرین کی تعداد 12 کروڑ تک جا پہنچی۔

Related posts

چین نے لانگ مارچ 10-بی راکٹ کے پہلے مرحلے کی کامیاب کنٹرولڈ ریکوری کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا

Awam Express News

فیچر فلم "شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” کا مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشر

Awam Express News

چائنا میڈیا گروپ ” 2026 لالٹین فیسٹیول گالا” نشر کرے گا

Awam Express News