China

بیجنگ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

16 اپریل کو، چین کے  قومی فلم بیورو کی رہنمائی میں چائنا میڈیا گروپ اور بیجنگ میونسپل عوامی حکومت کے اشتراک سے 16واں بیجنگ بین الاقوامی فلم فیسٹیول بیجنگ میں باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا۔

اس سال کے فلم فیسٹیول کے لیے 139 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر 1826 فلمیں موصول ہوئیں، جن میں بین الاقوامی فلموں کا تناسب 88 فیصد تک پہنچ گیا، جو اس ایونٹ کی عالمی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ فلم فیسٹیول 10 دن تک جاری رہے گا، جس کے دوران "تیان تان ایوارڈ” مقابلہ، بیجنگ اسکریننگ، فلمی کارنیوال، 33واں طلبہ فلم فیسٹیول اور بیجنگ فلم لائف فیسٹیول سمیت متعدد سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

تقریباً 260 بہترین بین الاقوامی فلمیں بیجنگ، تھیان جن اور حہ بے کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں”فلم کے ساتھ کھانوں کا لطف”،”فلم کے ساتھ سیاحت” اور”فلم کے ساتھ بازاروں کی سیر” جیسی دلچسپ سرگرمیاں بھی بیجنگ میں بیک وقت منعقد ہوں گی، جو عوام کو ایک منفرد ثقافتی تجربہ فراہم کریں گی۔

Related posts

چین کے ساتھباہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ مودی

Awam Express News

خدماتی تجارت چین کی ترقی کا نیا انجن بن گیا ہے

Awam Express News

چین، روس اور بھارت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے باہمی رابطہ برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے،چینی وزارت خارجہ

Awam Express News