Saudi Arabia

سعودی وزارت حج کا 2026 کے لیے مملکت کے عازمین حج کے اندراج کے آغاز کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مملکت کے اندر سے حج کے خواہش مند افراد (شہریوں اور کارآمد اقامہ رکھنے والے مقیمین) کے لیے اندراج شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کا آغاز 6 رمضان 1447ھ سے ہو گا۔ حج پیکجز کی بکنگ 15 رمضان سے شروع کی جائے گی۔

وزارت نے اس سیزن میں اندراج کے لیے کچھ شرائط رکھی ہیں جن میں یہ شامل ہے کہ اس مرحلے میں ماہِ شوال کے اختتام تک ترجیح ان امیدواروں کو دی جائے گی جنہوں نے پہلے کبھی حج کا فریضہ ادا نہیں کیا، اور نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں دیگر اہل افراد کو بکنگ کی اجازت دی جائے گی۔شرائط کے تناظر میں، وزارت نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ درخواست گزار کی عمر 15 سال (عیسوی) سے کم نہ ہو اور منظور شدہ صحت کے ضوابط کی پابندی لازمی ہے۔ مقیمین کے لیے اقامہ کا کارآمد ہونا ضروری ہے اور ترجیح ان لوگوں کو دی جائے گی جن کا اقامہ ایک عیسوی سال سے زیادہ پرانا ہو۔رجسٹریشن میں ترجیح ان لوگوں کو حاصل ہے جنہوں نے پہلے حج نہیں کیا، تاہم محرم کو اس سے استثنا حاصل ہے۔ اس کے علاوہ ایک بکنگ میں ساتھیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 14 ہو سکتی ہے۔ مزید یہ کہ ایک بکنگ کے لیے استعمال ہونے والا موبائل نمبر کسی دوسری بکنگ کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔نسک پلیٹ فارم نے اس اہمیت پر زور دیا ہے کہ حج کے خواہش مند ساتھیوں کا ایک ہی ادارے اور ایک ہی پیکج میں اندراج کیا جائے، اس کے لیے اندراج کے دوران "ساتھی کے اضافے” والا خانہ استعمال کیا جائے۔

اسی فریم ورک کے تحت سعودی عرب کی وزارت حج نے شرط رکھی ہے کہ عازم حج کی صحت کی حالت اچھی ہو، وہ کسی شدید دائمی یا متعدی بیماری میں مبتلا نہ ہو اور اس کے لیے گردن توڑ بخار اور موسمی انفلوئنزا کی ویکسین مکمل کرنا لازمی ہے۔

وزارت نے واضح کیا کہ معاہدہ خصوصی طور پر نسک ایپ میں درج لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے ہی کیا جائے گا۔ وزارت نے حاجی کی جانب سے اکاؤنٹ بنا کر خود اندراج کرنے، ڈیٹا مکمل کرنے، اہلیت کی تصدیق اور پھر پیکج منتخب کر کے سداد سسٹم کے ذریعے فیس ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ حج پرمٹ جاری ہو سکے۔ وزارت نے نسک ایپ یا آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن میں پہل کرنے کی دعوت دی ہے اور ضرورت پڑنے پر ہیلپ لائن نمبر 1966 پر رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

Related posts

ایرانی سفیر کی الریاض آمد

Awam Express News

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مملکت میں سبز پرچموں کی بہار

Awam Express News

ہمیں قیادت کے کرداروں میں مزید خواتین کی ضرورت ہے: شہزادی ریما

Awam Express News