National

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے اجمیر میں ملک گیر ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم اور 17,000 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا

وزیراعظم جناب  نریندر مودی نے آج اجمیر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیا، جو راجستھان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل تھا۔ وزیراعظم نے اس خطے کی ثقافتی اور بہادری کی وراثت کو خراج تحسین پیش کیا، جس میں سرسرا کے تیجاجی دھام اور میجر دَلبات سنگھ کی بہادری شامل ہے، جن کا حائفہ کو آزاد کرنے میں کردار اسرائیل میں آج بھی عزت سے یاد کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ راجستھان میں "ڈبل انجن حکومت” نے تیز رفتار ترقی کے دو سال مکمل کیے ہیں۔ جناب مودی نے زور دیا کہ”حکومت عوام کی خدمت کے وعدوں کو پورا کر رہی ہے جن کی بنیاد پر یہ اقتدار میں آئی تھی۔ اور آج کا دن اس ترقیاتی مہم کو مزید تیز کرنے کا دن ہے۔” وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج کے پروگرام میں تقریباً 17,000  کروڑروپئے مالیت کے مختلف شعبوں میں منصوبوں کا افتتاح کیا گیا اور سنگ بنیاد رکھا گیا، جن میں سڑکیں، بجلی، پانی، صحت اور تعلیم شامل ہیں، جو راجستھان کے لوگوں کی سہولت میں اضافہ کریں گی  گے اور نوجوانوں کے لیے بے شمار روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

جناب  مودی نے ریاست کے نوجوانوں کے لیے ایک نئے دور کا ذکر کیا کیونکہ آج 21,000 سے زائد نئے بھرتی ہونے والوں کو تقررنامے تقسیم کئے گئے۔ مزید برآں، وزیراعظم نے اجمیر سے ملک گیر ایچ پی وی ٹیکہ کاری مہم کا آغاز کیا، جسے ہندوستان کی "ناری شکتی” (خواتین  کی طاقت) کو بااختیار بنانے اور ماؤں اور بیٹیوں کی صحت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم  قرار دیا۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ”ہم سب جانتے ہیں کہ جب کنبے  میں کوئی ماں بیمار ہوتی ہے، تو گھر منتشر ہو جاتا ہے۔ اگر ماں صحت مند ہو توکنبہ ہر بحران کا سامنا کرنے کے قابل رہتا ہے۔ اسی جذبے کے تحت حکومت نے خواتین کومدد فراہم کرنے کے لیے کئی اسکیمیں چلائی ہیں۔”

وزیراعظم نے خواتین کی صحت اور عزت کے حوالے سے حکومت کے حساس نقطہ نظر کو تفصیل سے بیان کیا، اور بیت الخلاء، سینٹری پیڈز، اور اُجولا گیس اسکیم کے "مشن موڈ” کے حل کو کامیابی کے ساتھ لاگو کرنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ محفوظ ماں بننے کی اسکیم کے تحت 5,000 روپئے کا تعاون بہنوں کے کھاتوں میں جمع کیا جاتا ہے تاکہ حمل کے دوران انہیں غذائیت والی خوراک مل سکے، اور غفلت کے کلچر سے حساسیت کے کلچر کی طرف ایک تبدیلی کا آغاز ہو۔

بنیادی ڈھانچے  پر بات کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ سڑکوں، ریل اور ہوائی راستوں کے ذریعے جدید رابطے راجستھان کی تقدیر بدل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح بہتر سفر اجمیر-پشکر جیسے مقامات میں سیاحت کو فروغ دے رہا ہے، جو مقامی کاروباروں، دستکاروں اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو براہ راست فائدہ پہنچا رہا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ "جوبنیادی ڈھانچہ  دہلی-ممبئی  صنعتی  کوریڈور کے ارد گرد تعمیر ہو رہا ہے، وہ راجستھان کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے ‘مواقع کی سرزمین’ بنا رہا ہے،”

ہندوستان کی عالمی حیثیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب مودی نے دلّی میں حال ہی میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی اے آئی سمٹ اور اسرائیل کے اپنے دورے کا ذکر کیا، جہاں ہندوستان کی ترقی اور بہادری کی تعریف کی گئی۔ جناب مودی نے کہا کہ "دنیا کے کئی ممالک کے وزرائے اعظم اور صدور اس میں شامل ہوئے؛ بڑی کمپنیوں کے سربراہان آئے؛ سب نے کھلے دل سے ہندوستان کی تعریف کی۔"

ہندوستانی افواج کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے جناب  مودی نے کہا، "گزشتہ 11 سالوں میں، بھارتی فوج نے دہشت گردوں اورملک کے دشمنوں کو ہر محاذ پر زبردست ضرب دی ہے۔ ہماری فوج نے ہر مشن میں، ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ سرجیکل اسٹرائیک سے لے کر آپریشن سندور تک، انہوں نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔"

کسانوں کے دیرینہ مسائل کو حل کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت ای آر سی پی منصوبے کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ندیوں کومربوط کرنے  کی مہم، بشمول ترمیم شدہ ‘پاروتی-کالی سندھ چنبل’ اور ‘جمنا-راجستھان’ لنک منصوبے، جھالاواڑ، باران، کوٹا اوربوندی کے کسانوں کو خاص اور اہم فائدے پہنچائے گی۔

وزیراعظم نے راجستھان کی سورج سے خوشحالی حاصل کرنے  کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ پی ایم سوریا گھر مفت بجلی اسکیم کے تحت حکومت چھتوں پر سولر پینلز نصب کرنے کے لیے 78,000  روپئےکی امداد فراہم کرتی ہے۔ راجستھان میں پہلے ہی 1.25 لاکھ سے زائدکنبے  اس اسکیم میں شامل ہو چکے ہیں، اور کئی گھروں کے بجلی کے بل تقریباً صفر ہو چکے ہیں۔ جناب مودی نے اختتام کرتے ہوئے "ترقی یافتہ بھارت کے لیے ترقی یافتہ راجستھان” کے نعرے کا اعادہ کیا، جس میں ریاست کے ہر کنبے کے لیے خوشحال زندگی کا تصور کیا گیا۔

Related posts

ایم ای پی ٹکٹوں کے خرید وفروخت کی مخالفت کرتی ہے: سپریمو

Awam Express News

ایمس کے ڈاکٹر جانچ کریں کہ اعظم خان ’آواز کا نمونہ‘ دے سکتے ہیں یا نہیں، عدالت کا حکم

Awam Express News

آبروئے غزل کی لاج تھے فراق

Awam Express News