Uncategorized

سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات، مملکت بحرین، قطر، کویت اور اردن کی خودمختاری پر ایرانی جارحیت اور کھلی خلاف ورزی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی اوران کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعادہ کرتے ہوئے ان ممالک کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام میں مدد کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے آج ہفتے کے روز ایک بیان میں پڑوسی ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی جاری رکھنے کے بھیانک نتائج سے خبردار کیا ہے۔ریاض نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ظالمانہ حملوں کی مذمت کرے اور ایرانی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام سخت اقدامات اٹھائے جو خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Related posts

ایل جی منوج سنہا نے گاندھی جینتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی

Awam Express News

مرکزی وزیر ریلوے نے ہندوستان کے سب سے بڑے آٹوموبائل گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینل کا افتتاح کیا

Awam Express News

بھارت سب کے تعاون سے سب کیلئے ترقی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے

Awam Express News