نئی دہلی 27جنوری(پریس ریلیز)انڈین یونین مسلم خدمت خلق اور قوم کے مسائل میں خاص دلچسپی رکھتی ہے ۔سیاست کا مطلب ہی خدمت خلق ہے جسے دیگر پارٹیاں نظر انداز کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کرتی ہیں۔مسلم لیگ ہمیشہ ملی اور قومی مسائل میں دلچسپی لیتے رہی ہے اور اسے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے ،چاہے معاملہ قومی سطح کا ہو،یا علاقائی یا بین الاقوامی یا انفرادی سطی کا ہو پارٹی کبھی بھی قوم کے مسائل سے چشم پوشی نہیں کرتی ہے بلکہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر سطح کی لڑائی میں حصہ لیتی ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار انڈین یونین مسلم لیگ کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر نے سندر نگر ،سیماپوری قربستان میں وضو خانہ وغیرہ کی تعمیر کا افتتاح کرنے کے بعد کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ علاقائی سطح کا کام ہے جسے مکمل کرانا پارٹی نے اپنا فرض سمجھا ،ایم سی ڈی انتخاب سے قبل اس کام کی شروعات ہوئی تھی اب یہ مکمل ہو چکا ہے جس کا افتتاح کرکے قوم کے نام منسوب کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ دہلی میں چھوٹے چھوٹے مسائل پر پارٹی نظر رکھتی ہے اور اسے حل کرنے کیلئے اعلی کمان تک اپنی بات پہنچاتی ہے ۔الحمد اللہ دہلی پردیش میں مقامی اور قومی سطح کا جو بھی کام ہوتا ہے پارٹی اس کو اولیت دیتی ہے۔
اس موقع پر مولانا عبدالمنان سابق کاتب الجمعیۃ اور قومی آواز کے انتقال پر ملال پر اظہار تعزیت پیش کی گئی ۔مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا مولانا مرحوم انتہائی ملنسار اور خلیق صفات کے حامل تھے ۔ان کی نظر ملی مسائل پر مرکوز ہوتی تھی اور وہ بے چین ہوجایا کرتے تھے ۔پارٹی سے بھی وہ منسلک رہے اور اس کے کاموں میں دلچسپی لیتے رہے ہیں۔انہوں نے ان کے حق میں دعاء مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تب العزت انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
اس پروگرام میں دہلی پردیش کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،پاٹی کے جنرل سکریٹری خرم انیس عمر ،سید نیاز احمد راجہ ،یوتھ لیگ قومی صدرآصف انصاری ، دہلی پردیش کے جنرل سکریٹری شیخ فیصل حسن، اتیب احمد خان ایم ایس ایف کے قومی جنرل سکریٹری،محمد آصف،معین الدین انصاری نائب صدر ،نورالشمس ،محمد زاہد نائب خزانچی ،مولانا دین محمد قاسمی شامل ہوئے۔