Delhi-NCR

وزیر اعظم نے فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے بھارت پہنچنے پر ان کا استقبال کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کا استقبال کیا  جو بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔جناب مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ دورہ بھارت اور فن لینڈ کے درمیان  باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔صدر اسٹب نے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر  ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ بھارت کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں اور صدر جمہوریہ ہند اور وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ لیڈرشپ کے دیگر اراکین سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ تجارت کے شعبے سمیت فن لینڈ اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

فن لینڈ کے صدر کی ایکس پوسٹ کے ردعمل میں، جناب مودی نے کہا؛

’’صدر الیگزینڈر اسٹب، بھارت میں آپ کا خیرمقدم ہے۔ میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں، آپ کا دورہ بھارت – فن لینڈ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔ میں آئندہ روز آپ سے ملاقات اور رائسینا ڈائیلاگ 2026 میں آپ کے کلیدی خطاب کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔

@alexstubb ‘‘

Related posts

پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2026 کے لیے نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 ہے

Awam Express News

پی ایم مودی اور امریکی صدر بائیڈن نے دو طرفہ بات چیت کی

Awam Express News

محمد اخلاق کے قاتلوں کو کلین چٹ دینا اور مقدمات واپس لینا افسوسناک

Awam Express News