China

چین کی 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کا اختتام، متعدد قراردادیں اور قوانین منظور

چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس کا اختتامی سیشن 12 مارچ کی سہ پہر تین بجے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ سمیت دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں متعدد قراردادیں، قوانین اور فیصلے منظور کر گئے۔ ان میں حکومتی ورک رپورٹ کے حوالے سے قرارداد ، قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے خاکے پر قرارداد، عوامی جمہوریہ چین کا ماحولیاتی تحفظ کا قانون، عوامی جمہوریہ چین کا قومی اتحاد اور ترقی کو فروغ دینے کا قانون، عوامی جمہوریہ چین کا قومی ترقیاتی منصوبہ بندی کا قانون،2025 قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے کے نفاذ اور 2026 قومی اقتصادی اور سماجی ترقیاتی منصوبے پرقرارداد، 2025 مرکزی اور مقامی بجٹ کا نفاذ اور 2026 مرکزی اور مقامی بجٹ پر قرارداد، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ پر قرارداد، سپریم پیپلز کورٹ کی ورک رپورٹ پر قرارداد، سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی ورک رپورٹ پر قرارداد اور متعلقہ قوانین اور فیصلوں کے نفاذ سے متعلق قانونی جائزہ اور آراء کے کام پرقومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کو منظور کرنے کا فیصلہ شامل ہیں۔

14 ویں قومی عوامی کانگریس کا چوتھا اجلاس تمام طے شدہ ایجنڈے کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

Related posts

شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کی کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت

Awam Express News

چین میں "ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)” کا اجراء

Awam Express News

چائنا میڈیا گروپ کے پینٹنگ اینڈ کیلیگرافی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ممتاز فنکاروں کی خطاطی اور پینٹنگ نمائش کا انعقاد

Awam Express News