National New Delhi

بی جے پی حکومت دیہی دہلی کے وعدے پورے کرنے میں ناکام‘، ڈاکٹر نریش کمار کا وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بی جے پی حکومت دیہی دہلی کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور اہم عوامی مسائل پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی کے دیہی علاقوں میں کسانوں کی زمین کے سرکل ریٹ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا تاکہ کسانوں کو اپنی زمین کی مناسب قیمت مل سکے، مگر اب تک اس وعدے پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ اسی طرح یو ای آر۔2 پر آس پاس کے دیہات کے باشندوں کو ٹول ٹیکس میں راحت دینے کی یقین دہانی بھی کی گئی تھی، لیکن دیہی دہلی کے لوگ اب بھی بھاری ٹول ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ گھوڑا گاؤں میں اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان بھی صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے اور اس منصوبے پر کوئی عملی پیش رفت نظر نہیں آتی۔ اس صورتحال نے دیہی دہلی کے عوام میں شدید ناراضگی پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ صاحب سنگھ ورما کی یوم پیدائش کے موقع پر گھوڑا گاؤں میں ایک عوامی اجتماع منعقد کیا گیا تھا جس کا اہتمام دہلی کے کابینہ وزیر پرویش صاحب سنگھ ورما نے کیا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اس تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔

ڈاکٹر نریش کمار کے مطابق اگر وزیر اعلیٰ اس اجتماع میں شریک ہوتیں تو دیہی دہلی کے لوگ حکومت کے ادھورے وعدوں اور اہم عوامی مسائل کے بارے میں ان سے سخت سوالات کرتے، جن سے حکومت بظاہر مسلسل بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ اور ان کے وزراء کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان دکھائی دیتا ہے، جو حکومت کے اندرونی انتشار اور عوامی مسائل سے بے توجہی کو ظاہر کرتا ہے۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گھوڑا گاؤں جانے کے بجائے علی پور کے بدھ پور علاقے میں واقع ایک آشرم گئیں اور وہاں بزرگوں سے ملاقات کر کے ہمدردی کا اظہار کیا، مگر انہوں نے بزرگ شہریوں کو درپیش اہم مسائل، خاص طور پر زیر التوا بڑھاپا پنشن اور نئی پنشن درخواستوں کی منظوری جیسے معاملات پر کوئی واضح بات نہیں کی۔

Related posts

کرنیجی فاؤنڈیشن“ میں بہار کے کابینی وزیر آلوک مہتا، علی اشرف فاطمی سمیت کئی اہم لیڈران کی شرکت

Awam Express News

ہندوستان جوتے کی پیداوار اور استعمال کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ صدر جمہوریہ

Awam Express News

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا حیدر آباد کے اولڈ سٹی کو گولڈ سٹی بنانے کا عزم

Awam Express News