UAE

وزیراعظم نریندر مودی اور یو اے ای کےصدر کے بیچ بات چیت

 آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت پر اتفاق

نئی دہلی۔18؍ مارچ۔ ایم این این۔ وزیر اعظم  شری نریندر مودی  نے متحدہ عرب امارات کے صدر  شیخ زائید  بن زائید النہیان سے ٹیلی فون  پر گفتگو کی، جس میں مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا، جو عالمی توانائی سپلائی کے لیے نہایت اہم سمندری راستہ ہے۔  وزیراعظم مودی نے اس موقع پر یو اے ای پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔  رپورٹس کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مغربی ایشیا میں جاری تنازع کے باعث آبنائے ہرمز کی صورتحال کشیدہ ہے اور عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔  تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اور یو اے ای کے درمیان یہ سفارتی رابطہ نہ صرف دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ خطے میں استحکام اور عالمی توانائی سکیورٹی کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم کی موجودگی میں یو اے ای اور بھارت کے درمیان متعدد معاہدوں کا تبادلہ

Awam Express News

متحدہ عرب امارات کے صدر سے شیخ محمد بن راشد کی ملاقات: قومی ترقی اور عوامی فلاح پر تبادلہ خیال

Awam Express News

ڈیورنڈ لائن پر کشیدگی کے درمیان پاکستان اور طالبان نے احتجاجی خطوط کا تبادلہ کیا

admin