China

چین نے لانگ مارچ 10-بی راکٹ کے پہلے مرحلے کی کامیاب کنٹرولڈ ریکوری کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا

چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق لانگ مارچ 10-بی کیریئر راکٹ کو   دس جولائی کو  صوبہ ہائی نان میں واقع تجارتی خلائی لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا گیا۔

راکٹ  کے پہلے اور دوسرے مرحلے کی کامیاب علیحدگی  کے تقریباً چھ منٹ بعد  پہلے مرحلے نے عمودی انداز میں واپس آتے ہوئے سمندر میں قائم ریکوری پلیٹ فارم پر کامیابی سے لینڈ کیا، جہاں اسے محفوظ طریقے سے ریکور کر لیا گیا۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چین نے کسی کیریئر راکٹ کے پہلے مرحلے کی کنٹرولڈ ریکوری کامیابی سے انجام دی ہے۔ اسی کے ساتھ یہ دنیا میں پہلی بار ہے کہ کسی کیریئر راکٹ کو جال پر مبنی ریکوری نظام کے ذریعے کامیابی سے ریکور کیا گیا ہے۔

Related posts

سکریٹری خارجہ وکرم مصری کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات

Awam Express News

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠شی جن پھنگ اور تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پھیتھونگ تھارن شناوترا کے درمیان بات چیت

Awam Express News

شی جن پھنگ کا سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکے 17 ویں اجتماعی مطالعہ کے اجلاس میں اہم خطاب

Awam Express News