Delhi-NCR

وزیرِ اعظم نے شری کیدارناتھ دھام کے کپاٹ کھلنے اور چار دھام یاترا کے آغاز کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

وزیرِ اعظم نے آج دیوبھومی اتراکھنڈ میں شری کیدارناتھ دھام کے کپاٹ کھلنے کے پوتر موقع پر گہری عقیدت کا اظہار کیا، جو اس سال کی چار دھام یاترا کے آغاز کی علامت ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے اتراکھنڈ آنے والے تمام یاتریوں کے نام ایک خط کے ذریعے اپنے دل کی بات شیئر کی اور ان کی خیریت کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔اس موقع کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ کیدارناتھ دھام اور چار دھام کی یاترا بھارت کے مضبوط عقیدے، اتحاد اور عظیم ثقافتی روایات کا ایک روحانی جشن ہے۔ انہوں نے اس پرزور دیا کہ اس طرح کی یاترائیں ملک کے ازلی ورثے اور روحانی شعور کی ایک جھلک پیش کرتی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:’’دیوبھومی اتراکھنڈ کی پوتر سرزمین پر آج شری کیدارناتھ دھام کے کپاٹ مکمل مذہبی رسومات کے ساتھ ہم سب عقیدت مندوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔کیدارناتھ دھام اور چار دھام کی یہ یاترا ہماری آستھا، یکجہتی اور ہماری بھرپور روایات کا ایک روحانی جشن ہے۔ ان یاتراؤں کے ذریعے ہمیں بھارت کی سناتن تہذیب کے درشن بھی ہوتے ہیں۔اس سال چار دھام یاترا کے آغاز کے موقع پر، اتراکھنڈ آنے والے تمام عقیدت مندوں کے لیے میں نے ایک خط کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔میری خواہش ہے کہ بابا کیدار سبھی پر اپنی کرپا برقرار رکھیں اور آپ کی یاترا کو مبارک بنائیں۔

ہر ہر مہادیو!‘‘

Related posts

سینٹر فار نریندر مودی سٹیڈیز ی ایم مودی کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر گرینڈ سیمینار کی میزبانی کرے گا

Awam Express News

بھارت عالمی دواسازی کے معیارات کی ہم آہنگی اور ضوابط میں اتفاق رائے کے لیے پر عزم۔ انوپریا پٹیل

Awam Express News

دہلی میں ہندوستان۔ن سنگا پور وزارتی گول میز کانفرنس کا انعقاد

Awam Express News