Hajj 2026 Saudi Arabia Special Report

مکہ مکرمہ نے حجاج، زائرین کے لیے سمارٹ گائیڈ متعارف کروا دیا

سعودی رائل کمیشن برائے مکہ شہر و مقدس مقامات نے مقدس شہر میں آنے والوں کے لیے معلومات اور خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کی غرض سے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم "Discover Makkah” کا آغاز کیا ہے۔یہ پلیٹ فارم حجاج اور زائرین کو اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے اور مکہ مکرمہ میں اہم مقامات پر گھومنے میں مدد کے لیے ایک مربوط سرکاری ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ایک سمارٹ نقشے اور ٹرپ پلانر کے ساتھ ساتھ اس میں قدیم تاریخی علامات، ثقافتی مقامات اور عجائب گھروں کی معلومات شامل ہیں۔رائل کمیشن نے کہا، یہ ایک ہی چینل کے ذریعے قابلِ اعتماد، باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کردہ معلومات فراہم کرتا ہے جس سے متعدد ذرائع کی ضرورت کم ہو جاتی ہے اور زائرین کو ان کے سفر کی منصوبہ بندی میں مدد ملتی ہے۔سربراہ صالح الرشید نے کہا، اس اقدام کا مقصد منزل پر پہنچنے میں مدد دینا اور درست معلومات پر مبنی ایک مربوط، صارف دوست تجربہ فراہم کرنا ہے۔نیز کہا، اس سے مکہ مکرمہ سے متعلق مواد کو یکجا کرنے اور اسے ڈیجیٹل طور پر ایک منظم شکل میں پیش کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم اسلامی تاریخ سے منسلک مقامات ظاہر کر کے مکہ مکرمہ کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

یہ شہریوں، رہائشیوں، محققین اور مواد کے تخلیق کاروں کو تعلیمی اور تخلیقی استعمال کے لیے تصدیق شدہ معلومات اور تصاویر فراہم کرتا ہے۔

یہ اقدام سعودی ویژن 2030 کے تحت حجاج کے لیے خدمات اور زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے کے اہداف سے مطابقت رکھتا ہے۔ یہ discovermakkah.sa کے پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔

Related posts

سعودی عرب کی نظریں انڈین پریمیئر لیگ میں 30 بلین ڈالر کے حصص پر!

Awam Express News

مملکت ملکوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے اور اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہے: ڈاکٹر محمد حسن علوان

Awam Express News

حج میڈیا فورم میں تمام ممالک کے میڈیا پروفیشنلز ایک مربوط میڈیا ماحول میں ملتے ہیں۔

Awam Express News