National U.P.

واقع غدیر اسلامی تاریخ کا مہتم بالشان باب ہے جہاں دین کے مکمل ہونے کی سند نازل ہوئی:مولانا سید کاظم عابدی

علی گڑھ- عیداللہ لاکبر غدیر خم نقطہ ہدایت اور زاد آخرت ہے۔ ولایت علی ابن ابی طالب(ع) ایمان کی مستحکم دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ ہال میں منعقد محفل عید غدیر سے خطاب کرتے ہوئے معروف خطیب اہل بیت مولانا سید کاظم عابدی (غازی پور) نے کیا۔ ان ہونے مزید کہا کہ واقع غدیر اسلامی تاریخ کا مہتم بالشان باب ہے جہاں دین کے مکمل ہونے کی سند نازل ہوئی جس پر قرآن گواہ ہے۔ سرکار رسالت مآب (ص) کے تبلیغی سفر میں دعوت ذولعشیرہ کی حیثیت مطلع کی ہے اور غدیر خم اس کا مقطع ہے۔ منکر غدیر حارث بن نعمان فہری پر عذاب الٰہی کا نزول باعث عبرت ہے۔

نام حیدر لے نہیں سکتا میں ہرگز بے وضو
اور وضو کرنے کی خاطر آب کوثر چاہئے

اس کے علاوہ مولانا ممتاز عبّاس نے بھی اظہار خیال کیا۔ محفل میں پروفیسر اصغر اعجاز قائمی، پروفیسر مہتاب حیدر نقوی، میر راشد حسین، انجینئر معراج نشاط، اُفق رامپوری، جعفر رضا روشن، مہتاب احمد، داروغہ نصرت زیدی، ضیغم عبّاس، احمد مجلسی اور عاشور عابدی وغیرہ نے قصائد پیش کئے۔ محفل کا آغاز مولانا سید بہلول رضا عابدی کی تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ نظامت کے فرائض پروفیسر قائمی نے بطریق احسن انجام دئے۔ بانی محفل وقار جعفری نے جملہ حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی سے 2 وندے بھارت ٹرینوں کو دکھائی ہری جھنڈی

Awam Express News

حکومت ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی قوتوں سے سختی سے نمٹے گی:امیت شاہ

Awam Express News

ہمارے ملک میں اب 1000 کلومیٹر سے زیادہ میٹرو نیٹ ورک ہے۔ مودی

Awam Express News