Iran Saudi Arabia

شہزادہ فیصل اور عباس عراقچی نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا: ایران

ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی۔یہ رابطہ خطے میں تہران کی جانب سے کشیدگی میں دوبارہ اضافے اور خلیجی ملکوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پہلا سعودی-ایرانی رابطہ ہے۔اس کے مقابلے میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی جارحیت کے تکرار کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے ملکوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کو مسلسل خطرے میں ڈالنے کی پالیسی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

Related posts

"روڈ ٹو مکہ ” پروگرام کے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

Awam Express News

مملکت کی یوم الوطنی وژن 2030 کے اہداف کی طرف نمایاں پیش رفت

Awam Express News

اجازت نامہ کے بغیر رہائش فراہم کرنے والی سات عمرہ کمپنیاں معطل

Awam Express News