Saudi Arabia

مسجد حرام میں خواتین مترجمات ہمہ وقت 14 زبانوں میں رہنمائی کے لیے موجود

’’ صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد حرام میں مختلف مقامات پر 24 گھنٹے خواتین مترجمات کو مقرر کیا گیا ہے۔ یہ مترجمات خواتین کی 14 زبانوں میں رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔ ان خواتین کے گروپ کو اللہ کے گھر آنے والوں کی خدمت کے لیے مامور کیا گیا ہے۔

زبانوں اور ترجمہ کے لیے معاون ایجنسی نے وضاحت کی کہ مترجمات خواتین کی خدمات مسجد حرام کے اندر لگائے گئے مخصوص کاؤنٹرز پر فراہم کی جاتی ہیں ۔ ان کاؤنٹرز پر آنے والی خواتین کو ان کی ہی زبان میں رہنمائی فراہم کردی جاتی ہے۔خصوصی طور پر خواتین کے لیے ترجمہ کی سہولت فراہم کرنے والی اس سروس میں جن زبانوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں انگلش، اردو، ازبک، فارسی، ترکی، فرانسیسی، بنگالی، تامل، سیلینک، بمبارا، گولا، آئیوری کوسٹ کی زبان، پشتو اور ہندی شامل ہیں۔ایجنسی نے بتایا کہ اس سروس کے تحت مقامی رہنمائی اور مذہبی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ اسی طرح بیان سننے کے لیے خواتین کے ہالز میں ہیڈ فون تقسیم کیے جاتے ہیں ۔ ان ہیڈ فونز میں جاری وعظ کا مطلوبہ زبان میں براہ راست ترجمہ سنایا جاتا ہے۔

Related posts

جازان میونسپلٹی نے سرمایہ کاری کے لیے مناسب 50 منصوبوں کا اعلان کردیا

Awam Express News

سعودی گلوکار عبدالمجید عبداللہ العلا کا سب سے بڑا کنسرٹ کریں گے

Awam Express News

وزارت اطلاعات یونیفائیڈ حج میڈیا آپریشن سینٹر کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر حج میڈیا فورم کے دوسرے ایڈیشن کے انعقاد کی تیاری کر رہی ہے۔

Awam Express News