National

موت ایمان والوں کے لیے الٰہی تحفہ ہے۔مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

موتی پور(مظفر پور۔ پریس ریلیز)18جولائ۔ زندگی اور موت لازم و ملزوم ہے ۔ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔موت در اصل الہی تحفہ ہے۔جو اللہ کا فرشتہ لے کر کے آتا ہے۔اس طرح بندہ اس اللہ کے پاس چلا جاتا ہے جو ستر ماؤں سے زیادہ مہربان ہے۔ ،یہ ستر ماؤں والی بات بھی ہمیں سمجھانے کے لیے ہے۔ورنہ اللہ کی رحمت سے کسی کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔اس کا مطلب ہے کہ آدمی ختم نہیں ہوا۔ایک رحمت والوں کے پاس منتقل ہوگیا ۔ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ بہار اڑیسہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم معروف عالم دین مولانا ڈاکٹر مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی مدیر ہفت روزہ نقیب نے کیا۔رام پور ارگون موتی پور مظفر پور میں جناب اظہار صاحب شعبہ اصلاحات اراضی امارت شرعیہ کے والد جناب نظام الدین صاحب کے انتقال پر تعزیتی مجلس سے خطاب فرمارہے تھے۔انہوں نے فرمایا کہ مر حوم خود بھی نیک تھے۔انہوں نے اپنے پیچھے نیک اولاد چھوڑی وہ سب صدقہ جاریہ ہیں ۔انکی دعائیں آخرت میں بہت کام آیٔںگی۔اس موقع سے مرحوم کے صاحبزادے مرکزی اہل حدیث کے رکن۔اور قومی آواز آن لائن کے کارکن صحافی بھی موجود تھے۔مفتی صاحب کی دعاء مغفرت اور پس ماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی.

Related posts

وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد  عام آدمی کی امنگوں کو دہلیز پر پورا کرنا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Awam Express News

وزیر داخلہ امت شاہ نے جے پورمیں 4 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز کے لیے سنگ بنیاد کی تقریب کا افتتاح کیا

Awam Express News

جو ملک اپنی وراثت کی قدر نہیں کرتا وہ اپنا مستقبل بھی کھو دیتا ہے۔ پی ایم مودی

Awam Express News