Delhi-NCR

جوہر یونیورسٹی رامپور قوم کی امانت ہے، اس کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری: تیج لال بھارتی

نئی دہلی۔ 17 جولائی 2026 (پریس ریلیز)
حکیم اجمل خاں فورم فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی کے قومی صدر بزرگ سماج وادی لیڈر جناب تیج لال بھارتی اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے ایک مشترکہ بیان میں اترپردیش حکومت کو اس کی آئینی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ جوہر یونیورسٹی، رامپور بے شک انتہائی ایماندار اور ہردلعزیز رہنما اعظم خاں کے خون پسینہ سے بنائی گئی ہے، مگر اب یہ قوم کی امانت ہے، اس لیے اس کے تحفظ کی مکمل ذمہ داری حکومت اترپردیش پر عائد ہوتی ہے۔ جوہر یونیورسٹی کا وجود آئینی طور پر ہر قسم کے قانونی مراحل طے کرکے آیا ہے۔ اب اگر کسی قسم کی کوتاہی کے سبب کچھ خامیاں سامنے آرہی ہیں تو اس کو دور کیا جائے نہ کہ بلڈوز کرکے اسے تباہ کیا جائے۔ تیج لال بھارتی نے مزید کہا کہ قدآور قومی رہنما اعظم خاں پر کوئی ایسا کیس نہیں بنتا جس کی سزا انہیں دی جارہی ہے، وہ ایک سچے قوم پرست انتہائی ایماندار لیڈر ہیں، اُن کو جیل میں ڈال کر بہت بڑا ظلم کیا جارہا ہے اور یہ موجودہ صوبائی حکومت کی گھٹیا سیاست کی بدترین مثال ہے۔ حکومت کی سطح پر ایسا واقعہ تاریخ میں کم ملتا ہے۔

Related posts

اگر ہمیں اس ملک میں باعزت زندگی چاہیےتو قربانی دینی ہوگی : مولانا محمود اسعد مدنی

Awam Express News

ہیرا گروپ آف کمپنیز نے عوام سے قرض حسنہ کا مطالبہ کیا ہر وقت ہماری طاقت منصف عوام رہے ہیں: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

Awam Express News

ہندوستان "سیاروں کی ذمہ داری” کے لیے ایک عالمی تحریک کی قیادت کرنے کے قابل ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Awam Express News