National

شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ، سات مارچ کو شب برات

ہندوستان میں ماہ شعبان کا چاند نظر آگیا ہے ۔ مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے ۔ امارت شرعیہ ہند رویت ہلال کمیٹی نئی دہلی نے بھی چاند آنے کی تصدیق کی ہے ۔ رویت ہلال کمیٹی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق شب برات سات مارچ 2023 کو ہوگی ۔

رویت ہلال کمیٹی کی پریس ریلیز کے مطابق منگل کو بعد نماز مغرب کمیٹی کی میٹنگ مولانا قاری حماد الاعظمی کی صدارت میں امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر 1، بہادرشاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی ۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔ دہلی میں رویت عامہ ہوئی اور ملک کے بیشتر مقامات سے بھی رویت عامہ کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔اس لئے رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ 29 کی رویت شرعا ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ 22 فروری 2023 بروز بدھ ماہ شعبان المعظم کی پہلی تاریخ ہوگی ۔ نیز شب برات سات مارچ 2023 کو ہوگی ۔

Related posts

*یوگی آدتیہ ناتھ کے غیر ملکی دورے سے اتر پردیش کی عالمی شناخت مضبوط ہوئی: ڈاکٹر عمار رضوی*

Awam Express News

بھارت میں میٹرو ریل کے تیزی سے پھیلاؤ نے شہری سفر میں انقلابی تبدیلی برپا کی

Awam Express News

مولانا محمدفاروق کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے

Awam Express News