International

ملک کے 80ویں یوم آزادی کے موقع پر صدرجمہوریہ کا خطاب ملک کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے اور ’وکست بھارت‘ کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک کے 80ویں یوم آزادی کے موقع پر صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کی جانب سے دئیے گئے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے حوصلہ افزا اور فکر انگیز قرار دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صدرجمہوریہ کے خیالات ہمارے ملک کی طاقت اور ہر ہندوستانی کی امنگوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدرجمہوریہ کا پیغام ہم سب کو ’وکست بھارت‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کے لیے نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

"یوم آزادی کے موقع پر راشٹرپتی جی کا خطاب حوصلہ افزا اور فکر انگیز ہے۔

ان کے خیالات ہمارے ملک کی طاقت اور ہر ہندوستانی کی امنگوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

ان کا پیغام ہم سب کو ’وکست بھارت‘ کے لیے نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

@rashtrapatibhvn “ ۔

Related posts

جمعیۃ علماء ہند کا سہ روزہ آٹھواں مرکزی ششماہی مشورہ اختتام پذیر

Awam Express News

بھارت اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے تعاون سے علاقائی شماریاتی تعلقات کو مضبوط بنائےگا

Awam Express News

بھارت نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے فوج کے ماہر انجینئرز کو میانمار بھیجا

Awam Express News