Delhi-NCR National Special Report

مدرسہ حسینیہ میں80واںجشن یوم آزادی تقریب کا انعقاد

لونی :15گست 2026، (عوام ایکسپریس )مدرسہ حسینیہ گرین سٹی خوشحال پارک لونی غازی آبادمیں80واں یوم آزادی کے مسرت موقع پرچم کشائی اور شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر جمعتہ العلما ہند دہلی کے صدر مولانا محمد مسلم نے شرکت کی۔ مولانا محمد مسلم ومدرسہ کے نگراں حافظ شاہد اعظمی اومدرسہ کے روح رواں ابو طالب اعظمی اور ٰہذا کے مہتمم راشد احمد خان،، و مدرسہ کے اساتذہ اورباسندگان خوشحال پارک لونی کی موجودگی میں پرچم کشائی کی رسم انجام دی گئی۔اس کے بعد مدرسہ حسینیہ کے طالبات نے قومی ترانہ پیش کیا۔

اس کے بعد جشن یوم آزادی تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلات سے ہوا۔

جشن یوم آزادی کی تقریب میں مہمان خصوصی مولانا محمد مسلم صدر جمعتہ العلمائ ہند دہلی نے تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مجاہدین آزادی کو یاد کرتے ہوئے بالخصوص علمائ کی قربانیوں کا ذکر کیا جن کی وجہ سے ملک آزاد ہوا۔ہندوستان کی آزادی میں دارلعلوم دیوبند کا جو کردار رہا ہے ہندوستان کے اندرنہ کسی یونیورسٹی کا رہا ہے نہ کسی مدرسے کا رہا ہے جن لوگوں نے قربانیاں دیں ہیں ان کی قربانیوں کو یاد کیا جائے گا۔بہت سی قوموں نے انگریزوں کے سامنے سر جھکا دیا اور ان کی جی ہوضوری بھی کرتے رہے لیکن وہیں ایسے ہزاروں علمائ پھانسی کے پھندے پر لٹک گئے لیکن انگریزوں کے سامنے سر نہیں جھکایا تب جا کر ہندوستان آزاد ہوا۔مولانا حسین مدنی رحمتہ اللہ علیہ کا بھی اپنے خطاب میں ذکر کیا اور انہوں نے کہا کہ مولانا حسین مدنی رحمتہ اللہ علیہ کا ملک کی آزادی میں بہت بڑا کردار رہا ہے۔انہوں نے انگریز حکومت کے خلاف فتوے دیے اور انگریز فوج میں بھرتی ہونا حرام کرار دیا۔اسی طرح ملک کی آزادی میں علمائ کا بہت رول رہا ہے جس کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔


اس خاص موقع پرمدرسہ حسینیہ کے نگراں حافظ شاہد اعظمی نے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آج کا یہ دن بے حد خوشی کا دن ہے آج ہمیں اپنے مجاہدین آزادی کو یاد کرنا چاہئیے جن کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہمارا وطن ہندوستان آزاد ہے اور آج کے دن کی یہ جشن یوم آزادی تقریب کرنے کا مقصد لوگوں میں جوش و خروش پیدا کرنا جس سے وطن سے محبت میں اضافہ ہوگا، تحریک آزادی کے دنوں کے مصائب و مشکلات سے واقفیت ہوگی اور ساتھ ہی یہ سبق بھی ملے گا کہ ہم آج کے وقت میں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کیا کرسکتے ہیں اور بطور شہری اپنی ذمے داریاں کیسے نبھا سکتے ہیں۔

اعظمی سو سائٹی کے سکریٹری ابوطالب اعظمی نے جشن یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی تاریخ کے حوالے سے علمائ اور بزرگوں کی قربانیوں اور آزادی ئ وطن میں مسلم علمائ اور عوام کے کردار کو یاد کیا جاتا ہے اور ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا پہلے ملک آزاد ہوا آزادی کے اندر سبھی مذہب کے لوگوں نے مل کر لڑائی لڑی۔ملک آزاد ہوگیا اور اس میں سبھی مسلک اور مذاہب کے لوگوں کو آزای ملی اور سبھی مل جل کررہتے ہیں اور سبھی کی ملک کی ترقی میںبرابر شراکت رہتی ہے۔ یقینا آج کا دن بہت اہمیت رکھتا ہے اور یہ خوشی کا دن ہے۔


جشن یوم آزادی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مدرسہ حسینیہ کے پرنسپل مسٹر راشد احمد خان نے یوم آزادی کی تاریخ کے حوالے سے خطاب کیا۔آزاد ہندوستان کی تاریخ ، مجاہدین آزادی کا ذکر کیا ساتھ ہی ہمارے قومی پرچم کے بارے میں اور ان کے رنگوں کی علامات پرتفصیل سے ذکر کیا۔ مسٹر راشد احمد خان نے مدرسہ حسینہ کے حوالے سے کہا کہ یہاں بہت معمولی فیس میں یہاں دینی دنیاوی دونوں تعلیم بہت اچھی طرح دی جاتی ہے یہاں سے بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے آپ اپنے بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم ضروردلائیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسہ حسینیہ کے طلبائ و طالبہ نے یوم آزی کے حوالے سے محب الوطنی پر مبنی نظمیں پیش کیں تو کچھ نے ہندی انگریزی میں آزادی کے حوالے سے تقریر پیش کیا۔

اورآخر میں مولانامحمد مسلم کی دعائ سے جشن یوم آزادی تقریب کا اختتام ہوا۔اس موقع پر،مفتی حسن،قاری دلشاد،مولانا ثاقب،مولانا نزاکت،نواب ملک،حاجی ادریس،محمد الیاس،ماسٹر نظام،محمد شوکت،محمد صابر،عبد السلام و کثیر تعداد میں علاقے کے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے نظامت کے فرائض مولانا طالب نے انجام دیااس موقع پر حافظ شاہد اعظمی،ابو طالب اعظمی،قاری اقبال صوفی جی،محمد سہیل اعظمی،چودھری،ضلع دین،محمد اسلم وفیاض احمد،شکیل احمد،امیرعظمی،نوشاد احمد ،صابر پوجا کالونی،حافظ جمیل راجدھانی والے،و دیگر افراد نے پیش پیش رہے۔

Related posts

 ’’کے ایم سی سی‘‘کی جانب سے انڈیا اسلامک کلچر سینٹرل دہلی میں افطار پارٹی کا اہتمام

Awam Express News

امریکی دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Awam Express News

ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے :پیوش گوئل

Awam Express News