International

عالمی غذائی پروگرام: ہمارا ہدف شام اور ترکیہ میں 5 لاکھ سے زائد افراد تک پہنچنا ہے

قوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام WFPنے ترکی اور شام کے نصف ملین زلزلہ زدگان کی مدد کا اعلان کیا ہے۔عالمی غذائی پروگرام WFP نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ  6 فروری کے زلزلے کے بعد 7 فروری سے شام کے اور 8 فروری سے ترکی کے زلزلہ زدگان کو امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ ہمارا ہدف دونوں ممالک میں 5 لاکھ سے زائد افراد تک پہنچنا ہے۔ 8 فروری سے شدید غذائی ضروریات محسوس کرنے والے تقریباً 64 ہزار انسانوں کی مدد کی جا چکی ہے۔WFP نے کہا ہے کہ امدادی پروگرام کے دائرہ کار میں تیار خوراک کے پیکٹوں، فیملی فوڈ پیکٹوں اور تازہ گرم کھانے کے ساتھ عاجل غذائی ضروریات کوپورا کیا جا رہا ہے۔WFP ، ترکی کے ،زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ، جنوب مشرقی علاقے  کے عارضی رہائشی مراکز میں مقیم کنبوں میں خوراک پیکٹ تقسیم کرنے کے لئے ،ترکیہ وزارت مہاجرت کے ساتھ منّظم شکل میں کام کر رہا ہے۔مذکورہ رہائشی مراکز میں فی الوقت مقیم 44 ہزار شامی مہاجرین کے ساتھ ساتھ زلزلے کی وجہ سے بے گھر ہونے والے ترک شہریوں کو بھی رکھا گیا ہے۔اس دائرہ کار میں WFP نے ترک ہلال احمر اور کیمپ انتظامیہ کے ساتھ منّظم شکل میں ضلع عثمانیہ  کے جَیودتیہ کیمپ میں مقیم 17 ہزار زلزلہ زدگان میں  خوراک پیکیٹ تقسیم کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ اس کے علاوہ  تازہ گرم کھانا بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔شام میں بھی WFP اور اس کے ساجھے داروں نے، کیمپوں میں مقیم 38 ہزار زلزلہ زدگان کو خوراک پیکٹ اور گرم کھانا فراہم کیا ہے۔

Related posts

نیپال کے آرمی چیف نے نئی دہلی میں رکشا منتری سے ملاقات کی

Awam Express News

وزیراعظم مودی نے اقوام متحدہ کے سربراہ گٹیرس کے ساتھ ‘ بہت نتیجہ خیز بات چیت’ کی

Awam Express News

بھارت اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے تعاون سے علاقائی شماریاتی تعلقات کو مضبوط بنائےگا

Awam Express News